جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف کل یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کیخلاف کل دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جائیگا،
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب، وزیر اعظم شہباز شریف اسمبلی اجلاس میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کرینگے
کشمیر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف یوم استحصال منایا جائے گا
،وزیراعظم شہبازشریف مظفرآباد دورے کے دوران یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اہم پالیسی بیان دیں گے ،
یوم استحصال پر جموں وکشمیر کے تنازعے،کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں،بھارتی وعدہ خلافیوں کو اجاگر کیاجائے گا۔
پاکستانی اور کشمیری قیادت کی مشترکہ مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی ۔وزیراعظم شہبازشریف کا 5 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے مظفرآباد جانے کا بھی امکان ہے۔
وزیراعظم 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کریں گے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو عالمی برادری،کشمیری اور پاکستانی مسترد کرچکے ہیں۔
وفاق سمیت چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی تقاریب ہوں گی۔خصوصی نشریات چلائی جائیں گی،
تحریک آزادی کشمیر کے قائدین،کشمیریوں کی قربانیوں،بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب اور بھارتی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیاجائے گا۔
Comments are closed.