پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالوں کو قوم برداشت نہیں کرسکتی ، لطیف اکبر
لاہور ( وقائع نگار )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر سینئر
پارلیمنٹیرین چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ اہل کشمیر بلا رنگ و نسل ذات
پات سیاسی و نظریاتی اختلافات کے ریاست پاکستان کو عقیدت محبت
امن و اتشی کی سرزمین ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی مظلوم انسانیت کا
محفوظ سائباں تصور کرتے ہیں ہر دو قومی نظرئیے کی بنیاد پر معرض
وجود میں آنے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ہر ایک کو
مذہبی،تحریر و تقریر کی مکمل آزادی حاصل ہے جبکہ بھارت میں اقلیتیں
اس نعمت کا تصور بھی نہیں کر سکتیں جسکی واضح مثال پاک بھارت
کرکٹ میچوں میں پاکستانی ٹیم کی فتح پر جشن منانے کی پاداش میں
ان پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے
اپنے دورہ لاہور کے موقع پر مختلف وفود سے ملاقاتوں اور میڈیا سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ
پاکستان کے خلاف جارحانہ انداز اختیار کر کے قیام امن کو نہ صرف نقصان
پہچایا بلکہ اشتعال انگیزی سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بے
تحاشا خونریزی کی ہے آج سے چار برس قبل بھارتی پائلٹ ابی نندن کا
طیارہ فضائی خلاف ورزی پر بہادر افواج پاکستان نے گرا کر ان کے زعم کو
خاک میں ملا دیا انھوں نے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کی آرزؤں امیدوں
کا محور مرکز ہے پاکستان نے کشمیریوں کی آزادی کیلئے تین جنگیں لڑی
ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ روح اور
جسم کی مانند ہے بھارت میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی بنیاد
پرست سوچ رکھنے والوں کے توپوں کے رخ پاکستان کی طرف موڑ دیئے
جاتے ہیں چوہدری لطیف اکبر نے کہا خوشحال مضبوط جمہوری پاکستان
عالم اسلام کا مظبوط قلعہ ہے انھوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس جو
پاکستان میں بے گناہ انسانوں کے قتل و غارت گری میں ملوث تھا را کے
ایجنٹ کلبھوشن یادو کے اعتراف کے باوجود اسے ابھی تک سزا نہیں
ملی۔ چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں قابض ممالک
ہیں کشمیر اور فلسطین میں نہتے عوام پر ظلم و جبر کے خلاف انصاف
اور جنگی جرائم کی عالمی عدالتوں میں مقدمات درج کروائے جائیں پیپلز
پارٹی کشمیری اور پاکستانی عوام کی محافظ اور ترجمان ہے انھوں نے
کہا کہا کہ صدر آصف علی زرداری وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت
میں قائم جمہوری حکومت نے اہل کشمیر کو ایک دن میں تیئس ارب روپے
کا بیل آؤٹ پیکج دیکر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور انکی بنیاد پرست
متعصبانہ مائنڈ سیٹ والی قیادت کی جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں
دئیے گئے پیکج پر مٹی ڈال دی ہے یہ عزت کے وہ نفرت کے اقدامات ہیں
چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر
قومی سلامتی کے اداروں نے ہر موقع پر کشمیری عوام کے حقوق کو
مقدم رکھا پاکستان ہمارا ترجمان بھی ہے اور لازوال جدوجھد کا مان بھی
پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو قوم کسی بھی طرح
برداشت نہیں کر سکتی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو دختر مشرق
محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکے روشن خیال ترقی پسند افکار و نظریات کی
روشنی میں ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن
محترمہ فریال تالپور کی قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا
ہونے تک اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Comments are closed.