عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائینگے،چیف جسٹس ہائیکورٹ

عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائینگے،چیف جسٹس ہائیکورٹ

راولاکوٹ ( بیورو رپورٹ)صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پونچھ سردار عاصم ارشاد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ان کی زیر ایک قیادت گذشتہ روز پونچھ ڈویژن کی جملہ بارز کے وفد نے چیف جسٹس ہائی کورٹ ازاد کشمیر راجہ صداقت حسین سے ملاقات کی ہے جس میں بارز کے مسائل اور دیگر عدالتی امور پر گفتگو کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے وفد کو یقین دہانی کروائی ہےکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں 16 دسمبر سے دو ماہ کے لیے ٹور بھیج رہے ہیں جس میں تمام پانچ سالہ مقدمات کے فیصلے کریں گے اور نئے مقدمات بھی سماعت ہوں گے عوام کو ہر صورت جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا بارز اداروں کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑی ہوں اور آئین اور قانون کی حکمرانی پر سمجھوتہ نہ کریں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پونچھ ڈویژن کی جملہ بارز کے تمام بنیادی مسائل حل کریں گے چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی اور بارز کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ راجہ صداقت حسین رواں ماہ میں تحصیل بارز بلوچ اور تراڑ کھل کی مشترکہ تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے عباس پور بار کی حلف برداری کی تقریب میں بھی چیف جسٹس شرکت کریں گے ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے وعدہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پونچھ راولاکوٹ کوٹ کے تمام بنیادی مسائل حل کیے جائیں گے چیف جسٹس نے راولا کوٹ بار کا دیرینہ بار روم و کنٹین کا مسئلہ بھی حل کیا ہے اور قریباً ایک کنال کی اراضی چیف جسٹس نے بار کے حوالے کی ہے جس کا قبضہ ماہ رواں میں بار کو دے دیا جائے گا کے انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تمام عہدے داران نے چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد کشمیر کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں چیف جسٹس ہائی کورٹ ازاد کشمیر راجہ صداقت حسین کے علاوہ جسٹس سردار لیاقت شاہین جسٹس سردار اعجاز خان شامل تھے جبکہ وکلا وفد میں سے میرے علاوہ خواجہ غلام اصغر ایڈووکیٹ سید امجد گردیزی ایڈوکیٹ سردار منشاء عظیم ایڈوکیٹ سردار افتخار صمیم ساگر ایڈووکیٹ سردار امجد سدوزئی ایڈووکیٹ سردار زین ایڈووکیٹ رضوان ایڈوکیٹ سردار وحید عارف ایڈوکیٹ اور دیگر شامل تھے انہوں نے کہا کہ جملہ وکلا چیف جسٹس ہائی کورٹ ازاد کشمیر کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

Comments are closed.