بھارت جتنا بھی ظلم کرے کشمیری منزل حاصل کر کے رہیں گے،وزیر اطلاعات
6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات، عزم صمیم اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے
ہم اس عہد کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم وطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرتے رہینگے، پیر مظہر سعید
مظفرآباد (وقائع نگار)آزادکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات، عزم صمیم اور ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
یوم دفاع پاکستان پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہم اپنے ان عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس عہد کی تجدید بھی کرتے ہیں کہ
ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم بھی نہ صرف وطن عزیز کیلئے قربانیاں پیش کرتے رہیں گے بلکہ ان کی روشن مثال ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت چاہے جتنا بھی ظلم کرے کشمیری اپنی منزل حاصل کر کے رہیں گے وہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.