انٹرا پارٹی کیس،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردیں
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی چاروں متفرق درخواستیں مسترد کردیں۔
الیکشن کمیشن نے 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ ممبر سندھ نثار درانی کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ انٹرا پارٹی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر پی ٹی آئی کا اعتراض بھی مسترد کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف کے التوا کی درخواست بھی مسترد کردی۔
علاوہ ازیں انٹرا پارٹی انتخابات کی کارروائی مخصوص نشستوں میں کمیشن کی درخواست پر فیصلے تک موخرکی استدعا بھی مسترد کردی گئی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایف آئی اے کی جانب سے پارٹی آفس سے لے جائے گئے دستاویزات کی واپسی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 208 کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے قانونی تقاضوں کا جائزہ لینا کمیشن کی ذمہ داری ہے،
شق 209 تھری کے تحت سرٹیفکیٹ کے اجرا کے حقائق دیکھنا بھی کمیشن کی ذمہ داری ہے۔
انٹرا پارٹی کیس،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی چاروں درخواستیں مسترد کردیں
Comments are closed.