200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس
استعمال کرنے والوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی
نرخوں میں اضافے کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر
دی ہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت
کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں
کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تقریباً2 کروڑ پروٹیکٹڈ
صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال بجلی نرخوں میں
اضافہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے نہیں کیا جائے گا، بڑے صارفین کیلئے
بجلی ٹیرف میں اضافہ نئے مالی سال کے پہلے ماہ سے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کو رواں مالی سال کے اختتام تک 160
ارب روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
200 یونٹ والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد
وزیراعظم آفس کے مطابق بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی
نرخوں میں اضافے کی معاشی ٹیم کی تجویز وزیراعظم نے مسترد کر
دی ہے، 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے سبسڈی حکومت برداشت
کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 200 یونٹس استعمال کرنے والوں
کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تقریباً2 کروڑ پروٹیکٹڈ
صارفین کو بجٹ میں بجلی نرخوں میں سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
Comments are closed.