چوہدری یٰسین کی چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے ملاقات
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز ) صد ر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد
کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے
ادوار میں سرکاری ملازمین اور محنت کشوں کے لیے ہمیشہ نئے منصوبہ
جات دیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا تو
سفید پوش طبقہ کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس
سے لاکھوں لوگ استفادہ کر رہےہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ
روز چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام محترمہ روبینہ خالد سے
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد
کشمیر میں بھی ہزاروں سفید پوش خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
سے مستفید ہو رہےہیں انہوں نے کہا کہ جو مستحق افراد اس سے
استفادہ کرنے سے رہ گے ہیں ان کو بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام
میں شامل کیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو نیا سروے کروایا جائے گا
انہوں نے ثابت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نچلے اور سفید پوش افراد
کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ آزاد
کشمیر کے عوام کے لیے اس پروگرام سے مزید لوگوں کو فیض یاب کرنے
کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا کہ
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جہاں لاکھوں افراد کی مدد کی جاتی
ہے وہاں ان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا ہے انہوں نے
کہا کہ ہماری قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب یہ
پروگرام بتاتا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید غریبوں کی مسیحا تھیں اور
پاکستان پیپلز پارٹی ان کے ویثرن کے مطابق اپنی جد وجہد جاری رکھے گی
Comments are closed.