محسن عزیز اپنے والدکا مشن مکمل کرینگے،برجیس طاہر
حویلی(کشمیر ایکسپر یس نیوز)مسلم لیگ ن پاکستان کے مرکزی نائب صدر و سابق وزیر امور کشمیر محمد برجیس طاہر نے سابق سینئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے گھر انکےبیٹے محسن عزیز اور دیگر ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
برجیس طا ہر کے ہمراہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر عوامی رابطہ بورڈکے چئرمین سردار طارق ن لیگ کے راہنما راجہ ذاکر بھی تھے ۔
سابق وزیرامور کشمیر محمدبرجیس طاہر نے چوہدری عزیز کے انتقال پر اُنکے گھر جاکر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی اور انکی قبر پر پھول رکھے۔
اس موقع پر محسن عزیز سمیت حلقہ حویلی کے ڈسٹرکٹ کونسلر،کونسلر اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی
محمد برجیس طاہر نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوھدری محمد عزیز ایک تحریک اور نظریہ کا نام تھا وہ بڑے بے باک اور نڈر راہنما تھے
اپنی ساری زندگی انھوں نےآزادکشمیر اور اپنے علاقہ کی ترقی فلاح وبہبود کیلئے بہت محنت کی،مرحوم علاقے کے مسائل کے حل کیلئے دیوار بن کر کھڑے ہو جاتے تھے۔
سابق وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے کہا کہ محسن عزیز اپنے والد محترم کا مشن مکمل کریں گے ہم انہیں بھرپور سپورٹ کریں گے ،
انھوں نے کہا کہ چوھدری عزیز آذادکشمیر کی پہچان تھے اور آزادکشمیر کی سیاست میں ان کا ایک بڑا نام تھا انکو پانچ گولیاں لگیں لیکن انکی زندگی تھی
وہ دلیر شخص تھے انکی مسلم لیگ ن اور آذادکشمیر کی تعمیر وترقی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
آخر میں انھوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اللہ پاک ان کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین اور پورے آزادکشمیر سے ان کے چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آخر میں چودھری عزیز کے فرزند محسن عزیز نے سابق وزیر آمور کشمیر برجیس طاہر اور انکے رفقا سردار طارق ،راجہ ذاکر کا دلی شکریہ ادا کیا جو انکے والد کے ایصال ثواب کے لئے انکے گھر حویلی آئے
یہ بھی پڑھیں
انجینئر امیر مقام،چوہدری محمد عزیزکی وفات پر تعزیت کیلئے حویلی کہوٹہ پہنچ گئے
Comments are closed.