حسن نصراللہ کی شہادت،مختلف ممالک میں احتجاج،عراق میں 3 روزہ سوگ

حسن نصراللہ کی شہادت،مختلف ممالک میں احتجاج،عراق میں 3 روزہ سوگ
عراق میںشہریوں نے بھرپور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کا گھیر ائوبھی کرلیا
ایران کے دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لینے کا مطالبہ

بیروت (انٹرنیشنل نیوز) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت پر مختلف ممالک میں احتجاج ریکارڈ کرائے گئے جبکہ عراق نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران، عراق اور لبنان سمیت مختلف ممالک میں احتجاج کیا گیا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیااور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ کے قتل کا بدلہ لیا جانا چاہیے، لازم ہے مسلم ممالک ایک ہوں اور ڈٹ کر اپنی بات دنیا کے سامنے رکھیں۔ عراق میں حزب اللہ سربراہ کی شہادت پر شہریوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا

احتجاجی مظاہرین نے امریکی سفارتخانے کا گھیرا وکرلیا اور سفارتخانے کے اندار جانے کی کوشش کی ۔ انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے گرین زون پر علاوی گیٹ بند کردیا اور امریکی سفارتخانے کی حفاظت کے لیے اضافی سکیورٹی طلب کرلی۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شب بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس کا بنیادی مقصد سید حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا۔

اسرائیلی فوجی حملے میں حسن نصراللہ اور ان کی بیٹی زینب نصراللہ شہید ہو گئی تھیں،حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ ایران میں شہید،ایر ان کا بدلہ لینے کا اعلان

 

Comments are closed.