سابق شوہر نے خاتون کو پہاڑ سے گرا کر قتل کردیا
سابق شوہر نے خاتون کو پہاڑ سے گرا کر قتل کردیا،ضلع جہلم ویلی پولیس نے ملزم چوہدری زاہد ولد الف دین کو گرفتار کر لیا
چناری(کشمیر ایکسپریس نیوز) ضلع جہلم ویلی میں خاتون کو اس کے سابق شوہر نے سنسان جنگل میں پہاڑ سے گرا کر قتل کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم چوہدری زاہد کو گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق رشتہ تنازعہ پر چوہدری زاہد ولد الف دین ساکنہ درہ بٹنگی نے اپنی سابق بیوی مسما(ع)بی بی دختر چوہدری دریا محمد ساکنہ درہ بٹنگی کو اپنے کزن چوہدری شبیر ولد جمدعلی ساکنہ درہ بٹنگی سے مل کر سنسان جنگل کایاں والا تھالہ کے مقام پر22ستمبر کے روز پہاڑ سے دھکا دے کر کھائی میں گرا کر قتل کردیا ،
خاتون اونچی جگہ سے گرنے کے باعث شدید زخمی ہو کر موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئی ،قتل ہونے والی خاتون کے سابق شوہر نے قتل چھپانے کے لیے موقف اختیار کیا کہ میری سابق بیوی چلتے چلتے گر کر جاں بحق ہو گئی ہے
سابق شوہر نے خاتون کو پہاڑ سے گرا کر قتل کردیا
مقامی لوگوں نے اسے قتل قرار دیتے ہوئے پولیس کو مطلع کیا تو ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ چناری راجہ یاسر علی خان ،ڈی ایف سی راجہ وحید اور دیگر نے خاتون کی موت کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے
چوہدری زاہد ولد الف دین اور اس کے کزن چوہدری شبیر ولد جمدعلی کے خلاف قتل ہونے والی خاتون کے بھائی چوہدری محمد نوید ولد دریا محمد کی مدعیت میں زیر دفعات302/201پی سی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے چیف ملزم چوہدری زاہد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا ہے
جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ،ابتدائی تفتیش میں چوہدری زاہد نے اپنی سابق بیوی کو اونچائی سے گرا کر قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے
[…] سابق شوہر نے خاتون کو پہاڑ سے گرا کر قتل کردیا […]