نمازکی ادائیگی کیلئے مسجد جانے والے نوجوان پر قاتلانہ حملہ

نمازکی ادائیگی کیلئے مسجد جانے والے نوجوان پر قاتلانہ حملہ، ملزم فرار عبدالسمیع سکنہ سیاہ آزاد پتن نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوا

اسلام آباد( وقائع نگار) گزشتہ ہفتے عبدل سمیع ولد زبیر سکنہ سیاہ آزاد پتن اپنے گھر سے جمعہ کی نماز ادا کرنے گیا جمعہ ادا کرنے کے بعد مسجد سے گھر جا رہا تھا کہ  اچانک افضال ولد اعجاز سکنہ سیاہ آزاد پتن نے عبدل سمیع پر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے عبدل سمیع شدید زخمی ہو گیا اور اس وقت DHQ راجہ بازار راولپنڈی میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے

ملزم افضال کے دو ماموں اسد، اور ناصر جو کے ملزم کو سہولت کاری اور اس کو فرار کروانے میں ان دو اشخاص کا اہم کردار ہےناصر جو کہ آزاد پتن چوکی میں سپاہی ہے وہ اپنی اثرورسوخ کی بنا پر لوگوں کی ضمانتیں اور ملزم اور دیگر کو گرفتاری سے بچانے اور ان کو آزاد پتن پل کراس کروانے میں اہم کردار اسی سپاہی کا ہے

جبکہ ملزم کا دوسرا ماموں اسد عبوری ضمانت پر ہے اور ملزم کو گاڑی میں بیٹھا کر جس میں چھ افراد سوار تھے باحفاظت ملزم کو پاکستان کی حدود میں داخل کیا اسد نامی شخص جو کہ متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جس میں ڈکیتی چرس شراب اسلحہ فروشی میں ملوث ہے

نمازکی ادائیگی کیلئے مسجد جانے والے نوجوان پر قاتلانہ حملہ

اور یہ سب وارداتیں اپنے بھائی سپاہی ناصر کی سرپرستی میں کرتا ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے پولیس اس معاملے میں آج سات دن گزرنے کے باوجود ملزم اور اسکے سہولت کاروں کو گرفتار نا کر سکی سہولت کار اپنی عبوری ضمانتیں کروا کر کھلے عام گھوم رہے ہیں

حکام بالا آئی جی ، ڈی آئی جی آزاد کشمیر اس واقعے کا فورآ نوٹس لیں اور ملزم اور اسکے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کیا جائے بصورت دیگر کسی بھی حادثے کی زمہ داری اعلی حکام پر عائد ہو گی

 

سابق شوہر نے خاتون کو پہاڑ سے گرا کر قتل کردیا

Comments are closed.