ریاستی اخبارات کے مسائل حل کرینگے، پیر مظہر سعید شاہ
ریاستی اخبارات کے مسائل حل کرینگے، پیر مظہر سعید شاہ کے جے ایف کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد (سپیشل رپو رٹر) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے سامنے ہمیشہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر اپنے نظریہ اور جذبے کا اظہار کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں جعلی الیکشن رائے شماری کا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔کے جے ایف کے صحافی نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں بیٹھ کر ہمارا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔کشمیر جرنلسٹس فورم اور ریاستی اخبارات کے مسائل حل کریں گے۔
ریاستی اخبارات کے مسائل حل کرینگے، پیر مظہر سعید شاہ
حکومت آزادکشمیر عوام کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے کوشاں ہے۔تمام علاقوں میں بلا تخصیص ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اور میرٹ قائم کرنے کیلئے کئے گئے ان اقدامات سے ریاستی عوام کا سسٹم پر اعتماد بحال ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کشمیر جرنلسٹس فورم(KJF) راولپنڈی اسلام آباد کے صدر خاور نواز راجہ،نائب صدر ظہیر مغل،قاہم مقام سیکرٹری جنرل عابد ہاشمی، سیکرٹری مالیات اعجاز خان، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ریاستی اخبارات کے مسائل حل کرینگے، پیر مظہر سعید شاہ
وزیر اطلاعا ت کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی منطقی انجام تک پہنچے گی اور بھارت کے 30 ٹکڑ ے ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔طاقت کے بے جا استعمال سے آزادی کی تحریکوں کو نہیں روکا جا سکتا۔
نئی دہلی سرکار فوجی طاقت اور انتخابی ڈرامہ کر کے دنیا کی آنکھو ں میں دھول جھو نکنے کی کو شش کر رہی ہے۔آزاد کشمیر میں پہلی بار قانون کی حکمرانی قائم ہو تی نظر آرہی ہے۔اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا کہ وزرا اور عوام کے کام برابری کی بنیاد پر ہورہے ہوں۔
ریاستی اخبارات کے مسائل حل کرینگے، پیر مظہر سعید شاہ
کہیں بھی رشوت سفارش نظر نہیں آرہی۔بیوروکریسی سے لے کر دیگر ٹھیکیدار طبقے تک ہر طرف شفافیت عملی طور پر دیکھنے کو مل رہی ہے۔سات دہائیوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ آنکھیں بند کر کے فائلو ں پر دستخط نہیں ہو رہے بلکہ فائلوں کو پڑھا جا رہا اور ان کے اندر موجود قانونی سقم اور کسی کی انکھوں میں دھول جھونکنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔
سیاحت کے لیے حکومت کی سنجیدہ کو ششیں آ ئندہ سالوں میں نظر آ ئیں گی۔قوم کے پیسے کو اللے تللوں میں خرچ کرنے کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ناقص میٹریل کے استعمال کی خبریں تو آ تی تھیں لیکن کبھی ٹھیکیداروں کو باز پرس نہیں کی گئی بلکہ ہر حکومت ڈیل کرتی رہی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو تا یہی وجہ ہے کہ کرپٹ طبقات کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن اب وزیر اعظم انوار الحق اور ان کی ٹیم عوام کے پیسے کا غلط استعمال نہیں کرنے دے گی۔
ریاستی اخبارات کے مسائل حل کرینگے، پیر مظہر سعید شاہ ماضی میں جو پراجیکٹس فائلوں میں بنتے رہے ان کا بھی حساب ہو گا اور اب تو کوئی اس طرح کے اقد ام بارے سوچنا بھی ختم کر دے۔بددیانت اور کرپٹ عناصر کے ساتھ کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو گی۔قانون کی بالا دستی اور میرٹ کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدا ما ت اٹھائے جائیں گے۔
پیر محمد مظہر سعید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جر نلسٹس فورم کے ساتھ میرے دیرینہ تعلق ھیں۔صحافیوں نے مجھے ہمیشہ عزت دی ہے ۔یہ معاشرے کی آنکھیںہیں ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
ریاستی اخبارات کے مسائل حل کرینگے، پیر مظہر سعید شاہ
کشمیر جرنلسٹس فورم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کے ممبران قومی اور بین القوامی ادا روں کے اندر اہم ذمہ داریوں پر بیٹھے ہوئے ہیں جو ہمارا فخر ہیں۔۔آزاد کشمیر سے چھپنے والے اخبار ریاست کی پہچان ہیں ہمیں ہر صورت ان کے ساتھ مل کر چلنا ھے غلط فہمیوں اور مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے۔
Comments are closed.