گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے،سرکاری ذرائع
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا ہاؤس سے گرفتارکرلیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈا پورکو ریاست کےخلاف حملہ آور ہونے پرقانونی کارروائی کی جائے گی، ان پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےکےالزامات ہیں۔
جبکہ دوسری جانب سرکاری ذرائع نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے۔
گنڈا پور کی گرفتاری کی خبر غلط ہے،سرکاری ذرائع
جبکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے، رینجرز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کو سیل کر دیا ہے۔
میڈیا سےگفتگو میں علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپورکا کہنا تھاکہ رینجرزعلی امین کی گرفتاری کیلئے کےپی ہاؤس گئی ہے، کے پی ہاؤس میں پکڑ دھکڑ جاری ہے اور بھائی علی امین گنڈاپور سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔
یاد رہے کہ رات پتھر گڑھ کے مقام پر گزارنے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔۔اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسین زیدی نے تھانہ بہارہ کہو کے مقدمہ کی سماعت کی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں مسلسل عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور حکم جاری کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین کو کے پی ہاوس میں نظر بند کیا جائے گا۔
Comments are closed.