شاہ پور گاؤں میں سرکاری سکو لو ں پر قبضے کیلئے مافیا متحرک

شاہ پور گاؤں میں سرکاری سکو لو ں پر قبضے کیلئے مافیا متحرک  راجہ نجیب گورنمنٹ کے سکول کوملی بھگت سے ختم کروا کر بچے ،بچیوں کے مستقبل سے کھیلنے کی کو شش نہیں ہو نے دینگے محکمہ تعلیم کے آفیسر ہوش کے ناخن لیں تعداد کا بہانہ بنا کر ہمارے گاوں کو تختہ مشق نہ بنایا جائے ،پر یس کانفرنس
میرپور(نمائندہ خصوصی )حلقہ کھڑی شریف موضع شاہ پور کے رہائشی راجہ نجیب احمد نے کہا ہے کہ شاہ پور گاؤں میں قائم دو سکولوں بوائز پرائمری سکول و گرلز پرائمری سکول پر قبضہ کیلئے قبضہ مافیا متحرک ہو کر گورنمنٹ کے سکول کوملی بھگت سے ختم کروا کر بچے بچیوں کے مستقبل سے کھیلنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہو چکے ہیں

جو عوام علاقہ سے سخت نا انصافی اور ظلم ہے متعلقہ حکام ہوش کے ناخن لیں کسی صورت اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے سرکاری اداروں کا سازش کے ذریعے قتل قبول نہیں کریں گے

سکولز بنیادی حق ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر تعلیم، چیف سیکرڑی،سیکرٹری تعلیم ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لیکر سازش کا خاتمہ کرتے ہوئے ہمارے دونوں سکول اپنی جگہ قائم رکھیں قبضہ مافیا کے ساتھ ملکر پٹواری حق نواز امین سکول کا رقبہ لوگوں کے نام منتقل کر رہا ہے

افسر مال میرپور نے بھی اسکا نوٹس لیا ہے جبکہ چیف سیکرٹری کو درخواست دی افسر مال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا پٹواری مذکور کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معطل کیا جائے بصورت دیگر اہلیان علاقہ کے ہمراہ شدید احتجاج پر مجبور ہو جاؤں گا

شاہ پور گاؤں میں سرکاری سکو لو ں پر قبضے کیلئے مافیا متحرک، راجہ نجیب  

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز کشمیر پریس کلب میر پور میں ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے دو کنال رقبہ ڈی وارڈ کر کے سکول کے نام کریں سکول کے سامنے ابھی جو کمرہ تعمیر کیا گیا اسکو فوری مسمار کیا جائے

انھوں نے کہا کے کتنے افسوس و شرم کی بات ہے کے لوگ اپنے علاقہ کو سہولیات مہیا کرواتے ہیںمگر یہاں تو ایسا ظالم مافیا ہے کے ذاتی مفاد کیلئے بچے بچیوں جو قوم کے معمار ہوتے ہیں کے مستقبل سے کھیلنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر چکے ہیں

محکمہ تعلیم کے آفیسر ہوش کے ناخن لیں تعداد کا بہانہ بنا کر ہمارے گاوں کو تختہ مشق نہ بنایا جائے اور آج کے ترقی یافتہ دور میں بچوں کو تعلیم سے دور نہیں رکھا جا سکتا

شاہ پور گاؤں میں سرکاری سکو لو ں پر قبضے کیلئے مافیا متحرک، راجہ نجیب  

انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر وزیر تعلیم ،چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعلیم سے توقع ظاہر کی کے وہ ہمارے جائز مطالبہ کا فوری نوٹس لیکر ہمیں فوری ریلیف دیتے ہوئے ہمارے سکولوں کے خلاف ہونے والی سازش کو ختم کرکے دونوں سکول اپنی جگہ قائم رکھنے کے احکامات جاری فرمائیں گے

پاکستان نظریاتی پارٹی خود مختار پاکستان کیلئے کوشاں ہے،راجہ عدنان

Comments are closed.