عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی باغ کالانگ مارچ کا اعلان

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی باغ کالانگ مارچ کا اعلان حکومت آزاد کشمیر ہمارے منظور شدہ 8مکاتی مطالبات کو پورا کرئے

باغ(پرویز تبسم ،عاطف کاظمی )عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبران سردار عمر نذیر کشمیری ،راجہ غلام مجبتیٰ ،چوہدری امتیاز اسلم،راجہ امجد علی ایڈووکیٹ،سردار سجادخان ،عابد شاہین نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ہمارے منظور شدہ 8مکاتی مطالبات کو پورا کریں بصورت دیگر27اکتوبر کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے

 

حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہمارے مطالبات کو فوری حل کیے جائیں ،بجلی،آٹا سستا کرنا کوئی عوامی ریلیف نہیں دیا یہ ہمارا حق تھا جو ہم نے چھین کر لیا ہے،لانگ مارچ میں ہم نے اپنے مطالبات کے ساتھ کشمیریوں نے پوری دنیا میں اپنی پہنچان آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

حکومت زمینوں کی خریدو فروخت پر ناجائز ٹیکس ختم کریں یہ ایک سازش کے تحت ہم سے کئی گناہ زیادہ ٹیکس لیکر یہاں تعمیر وترقی نہیں ہونے دیتے بلکہ ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ اسلام آباد ،پنڈی کے اندر انوسٹمنٹ کرنے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ آزاد کشمیر میں پسماندگی ہی رہے

حکومت ہمیں حق خودرادیت کے نعروں پر لگا کر حق زندگی سے 77سالوں سے محروم رکھا گیا ہے،77سالوں سے ان نوسربازوں نے ہمیں حقوق دینے کے بجائے ان کو غصب کیا گیا جو کسی اب برداشت نہیں کریں گے

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی باغ کالانگ مارچ کا اعلان حکومت آزاد کشمیر ہمارے منظور شدہ 8مکاتی مطالبات کو پورا کرئے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے زیر اہتمام ارجہ ریسٹ ہائوس میں بیداری شعور عوامی حقوق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے ممبران سردار عمر نذیر کشمیری ،راجہ غلام مجبتیٰ ،چوہدری امتیاز اسلم،راجہ امجد علی ایڈووکیٹ،سردار سجادخان ،عابد شاہین ،انجمن تاجران ارجہ کے جنرل سیکرٹری ناصر ارباب،راجہ امجد عارف سرپرست اعلیٰ انجمن تاجران ارجہ،عثمان کاشر،صدر انجمن تاجران باغ افتخار زمان،راجہ صغیر سابق صدر انجمن تاجران ارجہ،راجہ فیض،ڈاکٹرعابد عباسی،مرکزی نائب صدر انجمن تاجران افضل کشمیری،راجہ عبدالرحمن،عامر ایڈووکیٹ،راجہ توصیف ایڈووکیٹ،ماجد افسر،راجہ نثار،راجہ ہارون،عاشیر شجاع ایڈووکیٹ،ذیشان کاشر،راجہ عامر نواز،مولانا اسد ،عاصم جنجوعہ سنیئر نائب صدر انجمن تاجران،قاری صیاد فاروقی،عبدالجبار،چوہدری قیصر،راجہ جنید افسر،محمد علی،عمر ریاض،عتیق الرحمن ودیگر نے خطاب کیا

مقررین نے کہا کہ میرپور کے لوگوں نے اپنے گھروں اور ابائو اجداد کی قبروں کو ڈبو کر پاکستان کو روشن کیا ہوا ہے لیکن ہمیں پاکستان بجلی پانی سے محروم کر رہا ہے جس کو کسی صورت اب برداشت نہیں کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت بھاری مرحات کو ختم کرے

عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی باغ کالانگ مارچ کا اعلان حکومت آزاد کشمیر ہمارے منظور شدہ 8مکاتی مطالبات کو پورا کرئے

ہم حکومتی سہولت کاروں کو بھی ٹھیک کرنے کا وقت آن پہنچا ہے،ہم کشمیری کشمیری ہیں ہمیں پاکستان کے ساتھ ہماری پہنچان نہ کروائی جائے،ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع نہیں مل رہے ہیںنوجوان روزگار کے لیے بیرون ممالک میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں

ہم نے پوری جرت بہادری کے ساتھ تحریک چلائی اور اپنے مطالبات کی منظوری ملی ہے ،آزاد کشمیر کی ساری قیادت،اور حکمران ہماری تحریک کو ثبوتاز کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جس میں انہیں ناکامی ہوئی ہے

ہم بغیر کسی تعصب کے اپنے حقوق کے لیے سروں پر کفن باندھ کرباہر نکلے ہیں اور اپنے تمام مطالبات منظور کروائے لیکن کے بعد باقی کوئی مطالبات حل نہیں کیے گئے ان کے لیے ایک اور لانگ مارچ کریں گے جس کی تیاریاں جاری ہیں اور 24اکتوبر کو اس کا حتمی فیصلہ کریں گے

ہمارے نوجوان سہولت کاروں کے لیے موت ہونگے،حکومت ہمیں آپس میں لڑا کر اپنے اقتدار کے مزے لینا چاہتے ہیں جو کو کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،ہم اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے

حکومت صحت تعلیم،انفراسٹیکچر دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے،اس لولے لنگڑے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں آسکتی ہے،ہمیں پارٹی بنانے کا مشورہ دے رہے ہیں ہم ان کے جھانسے میں کسی صورت نہیں آئیں گے،راولاکوٹ کے جلسے سے حکومت کی چیخیں نکل چکی ہیں اب ہمیں حکومت دھوکہ نہیں دے سکتی ہے۔

 

چڑ ہوئی عوامی حقوق تحریک کی کور کمیٹی،ممبران ایکشن کمیٹی کا اجلاس

Comments are closed.