آل پارٹیز الائنس کابھوک ہڑتال و ریلیوں کا اعلان

آل پارٹیز الائنس کابھوک ہڑتال و ریلیوں کا اعلان،شہباز شریف لیپہ ٹنل کے میگا پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے حسب وعدہ فنڈز مختص کریں

مظفرآباد(خبرنگار ) آل پارٹیز الائنس نے حلقہ سات کی بنیادی انسانی دیرینہ بلا تخصیص اجتماعی مسائل کے حل تعلیم ،صحت، سڑکوں ،روزگار سیاحت، ایس سی او کی طرز پر موبائل کمپنیوں کو سروس اجرائیگی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ٹھیکہ کلچر ختم کر کے تعلیمی اداروں کی تکمیل اور تدریسی نظام کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سولہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف بھوک ہڑتال اور احتجاجی ریلیاں نکالی نکالنے کا اعلان کر دیا

صدر پاکستان آصف علی زرداری وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف لیپہ ٹنل کے میگا پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے حسب وعدہ فنڈز مختص کریں اور اکیسویں صدی میں عوام سردیوں میں برفباری کے دوران یاجوج ماجوج کے خوفناک حالات سے نجات دلائیں

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور کمانڈنگ آفیسر ٹین کور لیفٹینٹ جنرل شاہد امتیاز مرزا جنرل کمانڈنگ آفیسر بارہ ڈب قومی سلامتی کے ادارے سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور حریت کانفرنس کے قائدین الیکٹرانک پرنٹ سوشل ڈیجیٹل میڈیا لگ بھگ 80ہزار آبادی کو سفری مشکلات سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ ناقابل تسخیر دفاع مخصوص جغرافیائی حالات سیاحت کے فروغ منرل ،ہائیڈرل پراجیکٹس کے خزانوں کیلئے قدرتی وسائل سے قوم کو مستفید کیا جائے

ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز الائنس کے چئیرمین امیدوار اسمبلی حلقہ سات شوکت جاوید میر نے سردیوں کی شروعات کے باوجود حلقہ سات کو بالخصوص اور ضلع جہلم ویلی کو بالعموم حکومتی ترجیحات سے نظر انداز کرنے پر اپنے شدید ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

آل پارٹیز الائنس کے چئیرمین نے کہا کہ حکمرانوں نے عوامی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے بے دریغ لوٹ کھسوٹ کر شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنے کے علاوہ کسی اپنے کارکن کی کٹی انگلی پر بھی بلا معاوضہ مرہم رکھنے کی زحمت گوارہ نہیں کی

شوکت جاوید میر نے کہا کہ جن حکمرانی اور انکے سہولت کاروں نے معلمین قرآن کو رشوت سفارش کمیشن سے نہ بخشا ہو ان سے خیر کی توقعات احمقانہ سوچ وفکر کے سوا کچھ نہیں

آل پارٹیز الائنس کے چئیرمین نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے ہر مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا سردیوں میں برفباری سے پیدا ہونے والے سنگین مسائل ہوں یا گرمیوں میں بھارتی گولہ باری آتشزدگی ہو یا آفات سماوی تعلیم و تربیت کی سہولیات کی فراہمی ہو یا صحت کی آسائشیں عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی بات ہو یا نوجوان نسل کی ذہنی استعداد کار کو جلا بخشنی ہو افواج پاکستان کا اسلامی انسانی کردار تاریخ کا درخشندہ باب ہے جس پر عوام عسکری قیادت کے شکر گزار ہیں

ایک سوال کے جواب میں آل پارٹیز الائنس کے چئیرمین شوکت جاوید میر نے کہا کہ ہم نے بار ہا وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو حلقہ سات کے مضافاتی علاقوں پانڈو سیکٹر اور لیپہ ویلی کی دعوت دی جو انہوں نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دی تریراٹھ کے غیور عوام کو فور جی سروس کی فراہمی کا وعدہ برتھواڑ گلی دفاعی سیاحتی سڑک لیپہ گاؤں سے ہولہ بٹلیاں بجلدھار بائ پاس سڑک نوجوانوں کو روزگار کیلئے آسان شرائط پر بلا سود قرضوں سمیت ایک نکات پر بھی توجہ نہ دینا عوام کے توہین ہے

آل پارٹیز الائنس کے چئیرمین شوکت جاوید میر نے وفاقی حکومت اور عسکری قیادت سے حلقہ سات اور ضلع جہلم ویلی کو مسلسل نظر انداز کرنے کے پر نوٹس لینے کا اپیل کر دی شوکت جاوید میر نے کہا کہ اجتماعی حقوق اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے عوام اور نوجوان نسل فیصلہ کن راؤنڈ کیلئے تیار ہو چکے ہیں آئندہ عام انتخابات سے قبل ہی عوام کا خون پسینہ چوسنے والے حکمرانوں کو دال آٹے کا بھاؤ معلوم ہو چکا ہے جسکا وہ برملا اظہار کر رہے ہیں۔

 

ایڈہاک ملازمین کا دھرنا، حق کیلئے کشتیاں جلانی ہونگی

Comments are closed.