آزادکشمیرکا یوم تاسیس،شایان شان انداز میں منانے کا اعلان ڈپٹی کمشنرمرزارشدمحمود جرال کی زیرصدارت اجلاس میں حکمت عملی طے کرلی گئی
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز) آزادکشمیرکے 77ویں یوم تاسیس کو جوش و خروش قومی وملی بیداری کے ساتھ شایان شان انداز میں منانے کے حوالہ سے ضلع بھمبر میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ڈپٹی کمشنرمرزارشدمحمود جرال کی زیرصدارت سول سوسائٹی پولیس ،وکلا،صحافیوں،تاجروں و ضلعی افسران کےاجلاس میں اس دن کومنانے کے حوالہ سے حکمت عملی طے کرلی گئی
آزادکشمیرکا یوم تاسیس،شایان شان انداز میں منانے کا اعلان
اخبارات،ٹی وی چینلزکےنمائندگان،بلدیاتی اداروں کے نمائندگان،وکلا صحافیوں،سول سوسائٹی ،مذہبی سیاسی سماجی شخصیات سمیت جملہ شہریوں کو اس دن کی مناسبت سے دعوت عام دی گئی ہے کہ وہ تقریبات میں شرکت کریں
تمام محکمہ جات اس دن کی مناسبت سے بھرپور اقدامات کریں گے،نماز فجر کے بعد مساجد میں آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے خصوصی دعا،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی دعا کی جائے گی
24 اکتوبر2024ڈی سی آفس کے سبزہ زار میں صبح 10بجے مرکزی تقریب کے دوران سائرن بجائےجائیں گے، صدر وزیراعظم کے خصوصی پیغامات نشرکیے جائیں گےسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کھیلوں کے خصوصی مقابلہ جات کروائے گا،پرچم کشائی ہو گی
آزادکشمیرکا یوم تاسیس،شایان شان انداز میں منانے کا اعلان
پولیس کا چاک و چوبند دستہ سلامی دے گا،ملی نغمے اور ترانے پیش کے علاوہ ریاستی خوشحالی کی خصوصی دعا ہوگی،ضلع کے داخلی خارجی رستوں پر پرچم کشائی،چراغاں،میونسپل کمیٹی کی داخلی خارجی حدود میں پرچم کشائی،چراغاں کیاجائے گا
نجی بنکس ،موبائیل کمپنیز،نادرا پاسپورٹ آفس سمیت دیگر تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیاجائے گا بلدیاتی اداروں کے نمائندگان اس دن کی مناسبت سے خصوصی مہم ،بینرزو فلیکس کی تیاری کریں گے بھارتی ظلم و بربریت کو اجاگر کیاجائے گا۔
جملہ سربراہان محکمہ جات کو فرائض سونپ دیے گئے ہیں،اس حوالے سے برنالہ اور سماہنی کے ایس ڈی ایم صاحبان کو ڈپٹی کمشنر نے خصوصی ہدایت کی ہے.قیدیوں,مریضوں کوکھاناکھلانے,مٹھائی تقسیم کرنےکے علاوہ ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں کے داخلی خارجی راستوں پر پاکستانی اور کشمیری پرچم آویزاں کیے جائیں گے
ضلع کونسل اور بلدیہ اپنی حدود کے اندر پینافلکس آویزاں کریں گے محکمہ تعلیم کی طرف سے اس دن کی مناسبت سے تمام ضلعی سطح پر سکولز اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو آگاہی دی جائے گی.ڈپٹی کمشنرنے تمام سرکاری اداروں کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
آزادکشمیرکا یوم تاسیس،شایان شان انداز میں منانے کا اعلان
سیکورٹی سرچ اینڈ سویپ،برقیات،ڈی ایف سی خصوصی خدمات دیں گے۔تقریب کے لئے پینے کا پانی،پنکھے و دیگر اہتمام کیاجائے گا۔اجلاس کے دوران پولیس افسران مجسٹریٹس،صدر کشمیرپریس کلب چوہدری جمیل شفیع، سٹیزن فورم راجہ اقبال انقلابی،تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایم صاحبان و دیگر محکمہ جات کے افسران و ذمہ داران نے شرکت کی ،شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا اس دن کی مناسبت سے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے یوم تاسیس کو حقیقی معنوں میں منایا جائے گا.
Comments are closed.