پاکستان نے ملتان میں کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ جیت لیا
انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
ملتان(سپورٹس نیوز)ملتان میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کر کٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔پاکستان نے ملتان میں کھیلے جانے والا دوسرا کر کٹ ٹیسٹ میچ جیت لیا
نعمان اور ساجد خان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا۔انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز سے اپنی دوسری اننگز کا آغازکیا۔ آغاز میں ہی انگلینڈ کی ٹیم کو ایک نقصان اٹھانا پڑ گیا
37 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ اولی پوپ کی گری، وہ 22 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آٹ ہوئے۔ساجد خان 24 سال بعد ہوم گرائونڈ پر 5 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے آف اسپنر بن گئے
انگلینڈ کا مجموعی اسکور 44 ہوا تھا کہ جوروٹ 18 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 78 رنز کے اسکور پر گری، ہیری بروک نے 16 رنز بنائے اور نعمان علی نے انہیں ایل بی ڈبلیو آئوٹ کیا۔جیمی اسمتھ بھی نعمان علی کا شکار بنے، انہوں نے چھ رنز بنائے
نعمان علی کی گیند پر شان مسعود نے ان کا کیچ تھاما، ساتویں وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری، بین اسٹوکس 37 رنز بنا کر بنا کر آٹ ہوئے، انہیں محمد رضوان نے نعمان علی کی گیند پر اسٹمپ آئوٹ کیا۔
انگلینڈ کی پوری ٹیم 144 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان نے ٹیسٹ میچ 152 رنز سے جیت لیا۔نعمان علی نے 11 اور ساجد خان نے 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ساجد خان نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.