میرپور پولیس کی بلاتفریق کارروائی،ڈکیت گروپ گرفتار

میرپور پولیس کی بلاتفریق کارروائی،ڈکیت گروپ گرفتار عوامی سماجی حلقوں ایس ایس پی خاور علی شوکت کو خراج تحسین

میرپور ( نمائندہ خصوصی) ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی کامیاب حکمت عملی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا تسلسل جاری ،عوامی سماجی سیاسی حلقوں میں ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کی بھرپور پذیرائی، نامعلوم ڈکیت گروپ گرفتار

تفصیلات کے مطابق اسلام گڑھ اور چکسواری میں ایک ہی ہفتے میں تین ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ایس ایچ او اسلام گڑھ وقار امین اور ایس ایچ چکسواری عبدالقدوس کی اپنی ٹیموں کے ہمراہ مشترکہ کاروائی سے مرکزی ملزم گرفتار ہونے کے بعد ایس ایچ او چکسواری عبدالقدوس شاہد معہ اے ایس آئی جمیل احمد، ہیڈ کانسٹیبل جاوید اقبال، ڈی ایف سی امجد شاہ معہ نفری تھانہ کاروائی گروپ کے سرغنہ مسمی محمد شبیر جس کے انکشاف پر گروپ میں شامل خاتون مسمات ‘ر کو بھی گرفتار کیا گیا۔

ڈکیت گروپ کے ایک رکن مسمی محمد بلال کو چکسواری پولیس نے پنڈ دادن خان پنجاب سے گرفتار کیا۔ ملزمان سے دوران تفتیش مختلف وارداتوں میں لوٹی ہوی رقم، موبائل فون اور 07 عدد موٹر سائیکلز برآمد کیے گئے۔ ملزمان سے ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والا پسٹل اور نقاب اور دیگر اشیاء بھی برآمد کی گئیں۔

جبکہ دیگر ایک کاروائی میں تھانہ پولیس سٹی کی کاروائی کرتے ہوئے ، دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور سوٹ چوری کرنے والا ملزم احمد یاسین گرفتار، 20 سوٹ اور 20ہزار نقدی برآمد، ملزم نے ملت ہوٹل کے ساتھ دکان کے تالے توڑ کر نقدی چوری کی تھی۔

جبکہ تھانہ تھوتھال کے حدود میں شہری سے چھینا گیا موبائل فون برآمد بھی کرلیا موبائل چھیننے کی واردات جنوری 2024 میں ہوئی تھی، پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیوں پر عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

 

ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری کی کامیاب حکمت عملی

Leave A Reply

Your email address will not be published.