کیڈٹ کالج مظفرآبادترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتاہے،لطیف اکبر

کیڈٹ کالج مظفرآبادترقی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتاہے،لطیف اکبر سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر

مظفرآباد(سٹاف رپورٹر) کیڈٹس کا متاثر کن ٹرن آئوٹ، ڈسپلن ،تعلیمی معیار اُن کی مشقیں اور پی ٹی کی مہارتوں کا شاندار مظاہرہ نوجوان کیڈٹس کی تعلیم و تربیت میں فیکلٹی کی محنت اور لگن کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

پرنسپل کیڈٹ کالج مظفرآباد بریکیڈیئر (ر) عسرت محمود ستارہء امتیاز(ملٹری) مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کیڈٹ کالج مظفرآباد کے تیسرے سالانہ یوم والدین اور تقسیم انعامات کی پُروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج مظفرآباد کی دوسرے HSSC پارٹII کے امتحانات میں میرپور بورڈ کی درجہ بندی میں نمایاں 3.5 CGP حاصل کرنا انتہائی خوش آئند ہے ، جو کہ کالج میں فروغ پانے والے تعلیمی ثقافت کے اعلیٰ معیارکو بخوبی ظاہر کرتا ہے۔

سپیکر قانون سازاسمبلی نے کہا کیڈٹس کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ پیارے کیڈٹس آپ کا کالج میں گزرا ہوا آج کا وقت آپ کو کل کے آرمی آفیسران و سول آفیسران اور لیڈروں میں ڈھال دے گا اور آپ ملکی وقار اور والدین کی عزت کا باعث بنو گے۔یہاں آپ کو جس طرح کا تعلیمی معیار، ڈسپلن، غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع میسر ہیں مستقبل میں آپ کی خدمات اعلیٰ معیار کی یقینی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج مظفرآباد جیسے ادارے ہماری ترقی و کامرانی کے لیئے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ پرنسپل کالج کی جانب سے علمی کلچر کی تشکیل میں جس قیادت کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ لائق تحسین ہے۔

سپیکر اسمبلی نے کیڈٹس کو کہا کہ اس عظیم موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ایسی مہارتیں حاصل کریں جنکے طفیل آپ زندگی بھر پاکستان/ آزاد کشمیر کی خوش اسلوبی سے خدمت کر سکیں۔اُنہوں نے رواں سال نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس اور اُن کے والدین کو مبارکباد دی اور ہائوس ماسٹرزو ٹیچرز کو اُن کی نمایاں کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

اُنہوں نے کیڈٹ کالج مظفرآباد کے قیام میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات خان، سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور سابق وزیر حکومت راجہ عبدالقیوم خان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس اُبھرتے ہوئے ادارے کی ترقی کا ذاتی طور پر مشاہدہ کرنے کے لیئے جلد آپ سے ملنے دوبارہ آئوں گا۔

 

بھارت میلی آنکھ سے دیکھنے کی جسارت نہیں کر سکتا،لطیف اکبر

Leave A Reply

Your email address will not be published.