دہمن،پولیس کاچھاپہ،خواتین سمیت متعددزخمی،ایک شخص گرفتار

دہمن،پولیس کاچھاپہ،خواتین سمیت متعددزخمی،ایک شخص گرفتار علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

بلوچ(نمائندہ کشمیر ایکسپریس )دہمن گاؤں میں راولاکوٹ جیل سے فرار ملزم غازی شہزاد کی تلاش میں پولیس کا چھاپہ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ صبح کے وقت جب لوگ نماز اور اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے، پولیس کی گاڑیاں اچانک گاؤں میں داخل ہو گئیں۔

بغیر کسی وضاحت کے مختلف گھروں پر چھاپے مارے گئے اور لوگوں پر تشدد کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس اہلکاروں نے گھروں میں داخل ہو کر خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کو بلاوجہ مارا پیٹا۔

اس دوران سیدھی فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص کو دو گولیاں لگیں، ایک پیٹ میں اور ایک ٹانگ میں۔ اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر کوٹلی اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید دو افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایک بچے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زخمی ہوگیا۔مقامی لوگوں نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کی اس بلاجواز کارروائی نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

دہمن،پولیس کاچھاپہ،خواتین سمیت متعددزخمی،ایک شخص گرفتار

مقامی لوگوں نے حکومتی عہدیداروں اور وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور غریب لوگوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا سلسلہ بند کریں۔ عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کر کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے محفوظ رہا جا سکے۔

 

دھیرکوٹ،302 کےملزم کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیاگیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.