حکومتی آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کےخلاف ہیں،جاویدشاہد
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی چیف آرگنائزرسابق ممبر کشمیر کونسل حمید پوٹھی سے انکی رہائش پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سابق وائس چیئرمین بار کونسل امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ جاوید شاہد ایڈووکیٹ کی تفصیلی ملاقات
،اس موقع پرجاوید شاہد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور پاکستان میں جلسے، جلوس ریلیوں کو جبری طور پر روکنے کیلئے نافذ کیا گئے حکومتی آرڈیننس بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہیں،
پاکستان و کشمیر کی عوام جو جبر و ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے اس کودبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،پاکستان میں جو فارم 47 والی جعلی و نااہل حکومت مسلط کی گئی ھے
اسکو پاکستان کی عوام کسی طورپر قبول نہیں کرتی جب تک یہ جابر وظالم حکومت اپنے انجام تک نہیں پہنچتی اسوقت تک تحریک انصاف اور عمران خان کے سپاہی اپنی حقیقی آزادی کے لیے اس جدوجہد کوجاری رکھیں گے
تحریک انصاف آزادکشمیر بھر کے اضلاع میں عمران خان اور ملک پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جب تک عمران خان کو رہائی نہیں ملتی آزاد کشمیر کے لوگ امن سے نہیں بیٹھیں گے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد عمران خان پاکستان کی عوام کےدرمیان ہونگے اور ملک کی قیادت کرتے ہوئے بحرانوں سے نکالیں گے۔