عمران ریاض حالت احرام میں لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، وکیل میاں اظہر صدیق
پولیس بغیر ورانٹ گرفتاری کے گاڑی سے اتار کر لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی میزبان اور یوٹیوبرعمران ریاض خان کوحج ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاتے ہوئے پنجاب پولیس نے لاہور ایئر پورٹ سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کر لیا۔
ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر عمران ریاض خان سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہے تھے لاہور ایئر پورٹ پر پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، عمران ریاض خان کو کس مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ، تاحال اہلخانہ سمیت ساتھیوں کو بھی اسکے متعلق نہیں بتایا گیا ۔
صحافی عمران ریاض کے وکیل میاں اظہر صدیق نے گرفتاری کی صدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ حالت احرام میں سعودی عرب جا رہے تھے ان کے ہمراہ دیگر ساتھیوں سمیت ان کے ذاتی وکیل میاں علی اشفاق بھی موجود تھے۔
اینکر پرسن کے وکیل میاں اظہر صدیق نے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا، پولیس بغیر ورانٹ گرفتاری کے گاڑی سے اتار کر لے گئی اور کسی نئے مقدمے کا ذکر بھی نہیں کیا۔
Comments are closed.