کھیلوں کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں، رانا مشہود
کھیلوں کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں، رانا مشہودپاکستان کرکٹ بورڈ میں بہتر آئیگی، آزاد کشمیر کا دورہ کر رہا ہوں
اسلام آباد (رازق بھٹی) وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق حکومت ملک میں کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
20 سے 23 نومبر کے دوران ہونے والے اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،ایک سیاسی ٹولہ اس ترقی کے عمل کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر موجودہ حکومت ان عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں داخلہ تو کیا کسی شہر سے بھی آگے نہیں آنے دیں گے۔ پی سی بی میں ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے جلد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بہتر آئیگی ، آزاد کشمیر کا دورہ کر رہا ہوں،
کشمیر پریمئیر لیگ کے انعقاد پر پیش رفت جاری ہے، وزیر اعظم پاکستان نے آزاد کشمیر کے کھلاڑيوں کو بھی پوری دنیا کے سامنے لانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں، پوری دنیا میں کشمیری کھلاڑيوں کا چرچا بھی عام ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اولمپی ایڈ 2024ء کے انعقاد کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 سے 23 نومبر کے دوران ہونے والے اس ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اس ترقی کے عمل کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر موجودہ حکومت ان عناصر کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
پی سی بی میں ری اسٹرکچرنگ اور کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کرنے پر بھی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پی سی بی میں تبدیلیاں جاری ہیں اور کھلاڑیوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔
ایچ ای سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جلد ٹینڈرنگ عمل کو شروع کیا جائے گا۔رانا مشہود نے پاکستان کے مفاد پر حملوں کا تذکرہ کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ملک پر کسی بھی قسم کے حملے کا دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کی چوری پاکستان کی عوام کے لیے بڑا دھوکا کے سوا کچھ نہیں، کہا کہ پاکستان کی ریڈ لائن کو عبور کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کا سہولت کاری کا کلچر ختم ہو چکا ہے، اور جو بھی اس قسم کی حرکتیں کرے گا، اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔