ضلع پونچھ میں بارہ روزہ کیچ اپ ویکسینیشن مہم شروع

ضلع پونچھ میں بارہ روزہ کیچ اپ ویکسینیشن مہم شروع

راولاکوٹ(کشمیر ایکسپریس نیوز )ضلع پونچھ میں بارہ روزہ کیچ اپ ویکسینیشن مہم شروع کی جا رہی ہے اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے وہ تمام بچے جن کی 12 مہلک بیماریوں کے خلاف کی جانے والی ویکسینیشن کا کورس مکمل نہ ہو سکا یا شروع نہ ہو سکا ان کی ویکسینیشن کی جائے گی

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پونچھ ڈاکٹر سردار منظور حسین نے اپنے آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد سلیم خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سردار بابر ایاز، ڈی او دبلیو ایچ او رفعت حیات،صدر غازی ملت پریس کلب عابد صدیق

سابق صدر غازی ملت پریس کلب عبدالرزاق خان، محمد سجاد خان، اے ڈی ای پی آئی سردار نجیب حسین،سی ڈی سی آفیسر سردار جاوید پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن شاہد رفیق، ڈی ایس وی حاجرہ اسحاق،سوشل آرگنائزر ساجد محمود انور اور دیگر بھی موجود تھے

اس موقع پر ڈاکٹر سردار منظور حسین خان نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں 20 ملین ایسے بچے ہیں جن کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں ہے یا شروع ہی نہیں ہوا

جس کی وجہ سے ان بچوں میں خسرو خناق اور پولیو جیسی مہلک بیماریوں سے متاثر ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے اس صورتحال کے پیش نظر ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف گاوی کے تعاون سے بگ کیچ اپ مہم شروع کی جا رہی ہے

جس میں ان بارہ دنوں کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں جن کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل نہیں ہوا ہے یا شروع ہی نہیں ہوا ان کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروایا جائے گا

ضلع پونچھ میں تقریباً پانچ ہزار بچے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جن کی اس مہم کے دوران ویکسینیشن کی جائے گی اس سلسلہ میں مختلف جگہوں پر آؤٹ ریچ کیمپ لگائے جائیں گے

جس کے لئے 46 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ڈاکٹر سردار منظور حسین نے ضلع پونچھ کے عوام کو ان موبائل ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ عوامی تعاون کے ساتھ ان بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہو سکے اور مستقبل میں وہ 12 مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.