شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانابنیادی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر 

شہریوں کیحفاظت کو یقینی بنانابنیادی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈپٹی کمشنربھمبر مرزا ارشدمحمودجرال نے ایس پی چوہدری محمدامین کے ہمراہ پولیس و مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کی،امن وامان کی صورتحال کاجائزہ ،قانون کی بالادستی،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا عزم ۔ڈپٹی کمشنر کو تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی ایم صاحبان،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز نے بریفنگ دی۔

ڈی سی آفس میں ہونے والےاجلاس میں پولیس و مجسٹریٹس نے دوران بریفنگ بتایاکہ مجموعی طور پر تینوں تحصیلوں میں صورتحال تسلی بخش ہے،

شرکاء کی تجاویز و آراء سننے کے بعدڈپٹی کمشنرنےکہاکہ معمول کے مطابق امن وامان کے حوالے سے اقدامات جاری رکھیں،داخلی خارجی رستوں پر چیکنگ،پرائس کنڑول ٹریفک معاملات،جرائم پرقابو پانے ،نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد،رینٹ ایکٹ،لاوڈسپیکرایکٹ پر عمل درآمد کروائیں۔

شہریوں تاجروں ٹرانسپورٹرز سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی حفاظت کو یقینی بناناہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔کمشنرمیرپورو چیف سیکرٹری اس ضمن میں تمام امور کی نگرانی کررہے ہیں،حکومت آزادکشمیر کی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنایاجائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.