معذور افراد کا عالمی دن،بھمبر میں آگاہی واک کا اہتمام

معذور افراد کا عالمی دن،بھمبر میں آگاہی واک کا اہتمام

بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے بھمبر میں صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے زیراہتمام آگاہی واک کی گئی جس میں جملہ مکاتب فکر سے کثیر تعداد میں افرادنے شرکت کی،

معذور بچوں کی نگہداشت کرنے پرپرنسپل انسٹی ٹیوٹ محترمہ شازیہ پروین کی خدمات کو سراہا گیا۔واک کےدوران میرپور چوک میں شرکاءنے آگاہی بینرزاٹھا رکھے تھے ،ریلی میں سپیشل افراد ،معذور بچوں و طلبا ء نے بھی شرکت کی،

اس دن کی مناسبت سے یہی پیغام دیا گیا ہمیں اپنے رب تعالی کا شکرادا کرنا چاہیے جس سے جسم کے تمام اعضا ء مکمل دیئے اگر ہماری زبان نہ ہوتی ،آنکھ نہ ہوتی یا جسم کا کوئی حصہ معذور ہوتا تو اس تکلیف کا اندازہ بہتر محسوس ہوتا جو آج قوت گویائی سماعت سے محروم ہیں۔

واک کے دوران معذور افراد کے حوالے سے مقررین نے یہی پیغام دیاکہ ہمیں معذور بچوں و بڑوں کا دکھ درد سمجھنا چاہیے۔اس مشکل گھڑی میں انکی تکالیف میں کمی کے لیے کوشش کرنی چاہیئے

معذورں کے لئے ہرشخص کو محنت کرنی چاہیے اس ضمن میں حکومت آزادکشمیر کا بھی سوشل پروٹیکشن پروگرام پر خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جس سے ہزاروں سپیشل افراد مستفید ہوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.