سفیر کیانی آبائی گاؤں منجواڑی قبرستان میں سپردخاک،رقت آمیز مناظر
ڈڈیال ( ایم سہیل+ہارون سے) تحصیل پریس کلب ڈڈیال کے سنیئر ممبرسفیر کیانی کا
نماز جنازہ ابائی گاؤں منجواڑی والے قبرستان میں ادا کیاگیا نماز جنازہ ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ قاضی محمد رفیق صاحب نے پڑھائی تحصیل بھر سے اور میرپور کوٹلی اسلام گڑھ چکسواری کھوئی رٹہ نکیال سسہنہ ودیگر ایریاز سے سیاسی سماجی وکلا سابق وزیر تاجروں سرکاری ملازمین و افسران سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی ہرانکھ نم تھی جوان موت سے تحریک لبیک ڈویژن کے پیر سید مراد حسین شاہ نارہ شریف۔ سرپرست ضلع کوٹلی۔ تنزیل عالم۔ ناظم اعلیٰ کوٹلی قاری اشرف۔ تحصیل کوٹلی سرپرست اعلی محمد اصف سلطانی۔ ناظم اعلیٰ ضلع میرپور قاری وسیم۔سابق وزیر افسر شاہد۔ سابق صدور شوکت کیانی۔ ندیم کیانی۔ اسلام گڑھ سے چوہدری امجد۔ جاوید بٹ۔ امانت چوہدری۔ کے ڈی چوہدری۔ الیاس چوہدری۔ چیرمین بلدیہ ڈڈیال حاجی مسعود بھلوٹ۔علی زمان راجہ۔ کوٹلی راجہ نثار۔ عبدالشاہد چوہدری۔ قاسم بٹ۔ اسد کالس۔ لیاقت مغل۔ چوہدری محمد نواز۔ ڈاکٹر ندیم فضل داد۔ سہیل برکت اقبال تبسم ودیگر نے کی مرحوم کے لیے درجات بلندی کی دعا کی گئ ایک متحرک سوشل ورکر اور بہترین صحافی تھا اپنے علاقے اور تحصیل بھر کے مسائل کو اجاگر کرنا سفیر کیانی کامشن تھا سفیرکیانی سچا عاشق رسول ﷺ بہت محبت اور ہمدرد انسان ہونے کے ساتھ دوستوں درمیان کھلی گپ شپ لگانے والا محفل جمانے والہ سچ کاساتھ دینے والا دلیر صحافی تھا تحصیل پریس کلب ڈڈیال ایک قابل اچھے صحافی سے محرم ہوگیا ہے اللہ تعالیٰ سفیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.