وزیراعظم انوارالحق کی رئیس الاحرارچوہدری غلام عباس کے مزارپرحاضری
راولپنڈی(کشمیر ایکسپریس نیوز)رئیس الاحرار قائد ملت چوہدری غلام عباس کی 57 ویں برسی کی مرکزی تقریب قائد ملت کے مزار فیض آباد راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے قائد ملت رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مزار پر حاضری دی, پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کے ہمراہ سابق وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان بھی موجود تھے۔
وزراء کرام حکومت دیوان علی خان چغتائی ، چوہدری اکبر ابراہیم ، محترمہ امتیاز نسیم ، مشیر حکومت احمد صغیر صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ، رہنما مسلم کانفرنس محترمہ مہرالنساء ، سردار عثمان علی خان ، میڈم شمیم علی ملک ، سیکرٹریز حکومت سمیت سیاسی جماعتوں کے کارکنان ، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔