ماحولیاتی آگاہی کیلئےکلائمیٹ بیٹھک کاانعقاد

ماحولیاتی آگاہی کیلئے “کلائمیٹ بیٹھک” کا انعقاد،ماہرین، صحافیوں اور طلبہ کی شرکت

اسلام آباد(رازق بھٹی)موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل سے آگاہی اور انکے حل سے متعلق متحرک نوجوانوں، ماہرین ماحولیات اور صحافیوں کیلئے انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز اور ماحولیاتی صحافتی فورم کے زیر اہتمام”کلائمیٹ بیٹھک“ کا انعقاد۔

ماحولیاتی آگاہی بیٹھک میں پاکستان ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر لیب ڈاکٹر ضیغم عباس، سابق ڈی جی جنگلات ڈاکٹر سید محمود ناصر، ماہر ماحولیات اور انسٹی ٹیوٹ آف ابنزم پروگرام فیلو ڈاکٹر اعجاز احمد، معارف ترک سکول کی پرنسپل ڈاکٹر، زرفشاں عدنان، آئی پی ڈی ایس کی صدر ڈاکٹر فرحت آصف، انوائرمنٹل جنرنلسٹس فورم کے صدر علی جابر اور سیکرٹری جنرل اصغر حیات و دیگر صحافیوں، طالبات نے کی شرکت و گفتگو،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی مسائل سے آگاہی اور انکے حل سے متعلق متحرک نوجوانوں، ماہرین ماحولیات اور صحافیوں کیلئے انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز اور ماحولیاتی صحافتی فورم کے زیر اہتمام”کلائمیٹ بیٹھک“ کا انعقاد انٹرنیشنل معارف ترک سکول اسلام آباد میں کیا گیا۔

کلائمیٹ بھیٹک کے انعقاد کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات اٹھانا اور عالمی ماحولیاتی بحران سے آگاہی کیلئے میڈیا، اکیڈیمیااور تھینک ٹینکس کے مابین تعلقات کو موثر بنانا ہے
”کلائمیٹ بیٹھک“ سے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان ادارہ تحفظ ماحولیات کے ڈائریکٹر لیب ڈاکٹر ضیغم عباس نے کہا کہ پاکستان فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاقی دارلحکومت میں گاڑیوں سے ہونیوالی آلودگی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے سخت پالیسی پر گامزن ہے،

پاک ای پی اے کی انڈسٹریز کو ماحول دوست پر منتقل کرنے کی مہم جاری ہے،انڈسٹریز سے ہونیوالی آلودگی کی روک تھام کیلئے یہ مہم انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت کے 33بٹھوں کو زک زیگ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ آئی پی ڈی ایس کی صدر ڈاکٹر فرحت آصف نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کیلئے میڈیا اور اکیڈمیا کے کردار کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ایکو سسٹم اور جنگلی حیات کو ناپید ہونے کی حد تک خطرات کا سامنا ہے، یہ سیشن کراہ ارض کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مشترکہ لائحہ مرتبہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
معارف سکول کے ڈاکٹر زرفشاں عدنان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے، کلائمیٹ چینج اور موسمیاتی تبدیلی عالمی ایشو ہے تاہم ان مسائل سے نمٹنے سے متعلق معلومات کی کمی ہے،انہوں نے کہا کہ سکول کے طلبہ نے سنگل یوز پلاسٹک کی روک تھام کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
انوائرمنٹل جنرنلسٹس فورم کے صدر علی جابر اور سیکرٹری جنرل اصغر حیات نے فورم کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نہ صرف موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے یوتھ کو آگاہ کررہے ہیں بلکہ اس سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ترغیب بھی دیتے ہیں۔
ماہر ماحولیات اور انسٹی ٹیوٹ آف ابنزم کے سینئر پروگرام فیلو ڈاکٹر اعجاز احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ ماحولیاتی مسائل میں اضافہ کررہا ہے، عالمی سطح پر 42فیصد پلاسٹک ویسٹ جبکہ38فیصد آرگناک ویسٹ پیدا ہوتا ہے، پاکستان میں شہری آبادی میں 33فیصد سے45فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس سے آلودگی اور جنگلات کی کٹائی میں اضافہ ہوا ہے، اس کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
سابق آئی جی جنگلات سید محمود ناصر نے کہا کہ ایکو سسٹم میں انسانوں کی مداخلت ماحول کیلئے خطرناک ہے، ہمیں کلائمیٹ ایکشن کیلئے سائنسی علوم آسان انداز میں لوگوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.