جسٹس لیاقت شاہین کا جوڈیشل کمپلیکس میرپور کا اچانک دورہ
میرپور(نمائندہ خصوصی ) جسٹس عدالت العالیہ سردار لیاقت شاہین کا جسٹس شیراز کیانی جوڈیشل کمپلیکس میرپور کا اچانک دورہ، تفصیلات کے مطابق سنئیر جج عدالت العالیہ جناب جسٹس سردار لیاقت شاہین نے امروز میرپور جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ کیا
اس موقع پر انہوں ماتحت عدالتوں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، سنئیر سول کورٹ، سول کورٹس اور فیملی کورٹ میں جاری کارروائیوں کا معائنہ کیا وہاں موقع پر موجود سائلین کو سماعت کیا سائلین کو درپیش مسائل دریافت کئے ریکارڈ روم کا بھی معائنہ اور ریکارڈ کی پڑتال بھی کی،
پیشی مقدمات ہا کو آن لائن کئے جانے کا حکم صادر کیا اس سلسلے میں بلڈنگ عدالت العالیہ میں جملہ کلریکل سٹاف کو آئی ٹی ٹیم کی جانب سے جملہ کاروائی مقدمات کو ڈیجٹل کرنے کی نسبت ٹریننگ بھی دی گئی
جسٹس سردار لیاقت شاہین نے جوڈیشل کمپلیکس میں سائلین کو فراہم کردہ سہولیات میں مزید بہتری اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے، جسٹس سردار لیاقت شاہین جوڈیشل کمپلیکس کے دورہ کے دوران سیشن جج راجہ اطہر علی خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور کا بھی دورہ کیا
، جہاں وکلاء قیادت سے درپیش مسائل کی نسبت دریافت کیا، جسٹس عدالت العالیہ سردار لیاقت شاہین کے اچانک دورہ سائلین نے شاندار الفاظ میں خراج تحسین اور خوب سراہا گیا،