محسن نقوی نےآزاد کشمیرمیں ایف سی تعینات کرنےکی منظوری دیدی
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزارت داخلہ میں وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں آزاد کشمیر میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، آزاد کشمیر میں سکیورٹی سے متعلق انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا
محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حکومتِ پاکستان آزاد کشمیر حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔
محسن نقوی نےآزاد کشمیرمیں ایف سی تعینات کرنےکی منظوری دیدی
یہ بھی پڑھیں
وفاقی کابینہ نے آزادکشمیر میں ایف سی تعینات کرنےکی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے چینی باشندوں اوربجلی گھروں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے آزادکشمیرمیں فرنٹیئرکور (ایف سی) تعینات کرنےکی منظوری دی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے ایف سی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری پر دی۔
ذرائع کے مطابق آزادکشمیر حکومت نے پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی تعیناتی کی درخواست کی تھی، ایف سی اہلکار نیلم جہلم، منگلا اورگل پورپاؤر ہاؤسزکی فول پروف سکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیرمیں ایف سی کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے اور آزادکشمیر میں ایف سی کی تعیناتی ابتدائی طور پر 3 ماہ کیلئے ہوگی۔
Comments are closed.