حویلی کہوٹہ،دوروزہ سپرنگ ٹورازم فیسٹول کاافتتاح، ہزاروں افرادکی شرکت
حویلی کہوٹہ (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد ریاست جموں و کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے حویلی کہوٹہ کے مقام پر دو روزہ سپرنگ ٹورازم فیسٹول کا افتتاح کر دیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد پائیلٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ میں منعقد ہوئی، تقریب میں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سردار ضیاء القمر، ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید،چوہدری عامر نذیر ، ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین ایس پی حویلی امیر الدین مغل،صحافیوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے شرکت کی جن میں بچوں ،بڑے،خواتین کی ایک بڑی تعداد شامل تھیں، ٹورازم فیسٹول کا افتتاح آتش بازی کے ذریعے کیا گیا، تقریب میں معروف گلوکار ذیشان روکھڑی،شیخ عبدالساط،حنا عباسی،ذوق زمان کے سریلے گیت نے محفل کو چار چاند لگا دئیے، افتتاحی تقریب کا آغاز پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانوں کی دھن پیش کی گئی جس پر ہزاروں افراد جھوم اٹھے، ٹورازم فیسٹول تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ آج حویلی کہوٹہ کی تاریخ کا گیم چینجر دن ہے آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورازم فیسٹول کا حویلی کہوٹہ میں منتقد ہونا بڑی کامیابی ہے جس کا تمام کریڈٹ ڈسٹرکٹ انتظامیہ، سول سوسائٹی کو جاتا ہے،ٹورازم فیسٹول کے انعقاد اور اس کے فروغ سے یہاں کے نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، اتنے دور دراز علاقے میں ہزاروں افراد کا آنا خوش آئیں ہے ،حویلی کے لوگ مہمان نوازی میں اپنی پہچان رکھتے ہیں،حویلی کے لوگ پڑھے لکھے ہیں یہاں کے لوگ افسانہ نگاری میں ساری دنیا میں مشہور ہیں،ٹورازم فیسٹول میں پاکستان آزاد کشمیر بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت سے باڈر کے اس پار مثبت پیغام جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم مانجھی شہید کی جگہ ڈھل جھیل سرینگر ٹورازم فیسٹول کا انعقاد کروائیں گے،ٹورازم فیسٹول کے انعقاد سے لوگوں کے دلوں میں محبت اخوات بھائی چارے کا جذبہ پروان چڑھاتا ہے اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے ہماری لوکل ثقافت کلچر کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے ٹورازم گیسٹ ہاؤس بنائے جائیں حکومت آزاد کشمیر ٹورازم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے گی تاکہ یہاں کے پڑھے نوجوان کو روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ حکومت ہر شہری کو ملازمت نہیں دے سکتی لیکن اللہ کے فضل سے ایسے ذرائع ضرور فراہم کریں گے جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا ، ڈسٹرکٹ حویلی کی تعمیر وترقی کا دور شروع ہو چکا ہے ہم حویلی کہوٹہ کو ماڈرن ضلع بنائیں گے،ازاد کشمیر اور ڈسٹرکٹ حویلی میں ٹورازم کا وسیع پوٹیشنل موجود ہے جسے بروئے کار لاتے ہوئے آزاد کشمیر اور ضلع حویلی کے نوجوان کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ حویلی کہوٹہ میں ٹورازم کے فروغ کے لیے میڈیا اپنا کردار اداکرے باہر پاکستان اور آزاد کشمیر کے صحافی حضرات اس خطے میں ٹورازم کو پرموٹ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ہماری دھرتی قدرتی حسن سے مالا مال ہے اللہ پاک نے قدرتی اس خطے کو قدرتی خوبصورتی سے نوازہ ہے،پورے پاکستان سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا آنا اس علاقے کی خوشی قسمتی ہے یہاں کے لوگ مہمان نوازی سے بذریعہ ٹوریسٹ ساری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ڈسٹرکٹ حویلی سیاحوں کے لیے محفوظ مقام ہے,تقریب کے اختتام پر سابق وزیر حکومت چوہدری محمد عزیز کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی.
Comments are closed.