یوم حق خودارادیت ،جہلم ویلی میں مختلف مقامات پر ریلیاں
جہلم ویلی (کشمیر ایکسپریس نیوز) یوم حق خودارادیت کے موقع پر ضلع جہلم ویلی میں بھی مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں ہٹیاں بالا پل بازار سے پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ،ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی اشفاق گیلانی نے کی، تفصیلات کے
مطابق پانچ جنوری 1949 کو اقوام متحدہ نے ایک قرارداد میں کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق دیا تھا جس پر اب تک عمل نہیں ہو سکا. اسی مناسبت سے آزاد جموں وکشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیر عوام یوم حق خودارادیت منا رہی ہے اس حوالہ سے جہلم ویلی کے مختلف مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جہلم ویلی میں پل بازار سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی
جس میں، ضلعی انتظامیہ، تحصیل انتظامیہ ، انجمن تاجران، وکلاء، صحافی برادری، ٹرانسپورٹ یونین سمیت مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کئ تقریب میں شامل رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کے حل بارے فوری اقدامات اٹھائے کیوں کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کشمیر کا مسئلہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور غاصبانہ فوجی قبضے کی وجہ سے اب تک حل نہیں ہو سکا
ہندوستان کشمیروں کو یہ حق دینے کی بجائے ہٹ دھرمی پر ڈٹا ہوا ہے اور کشمیری عالمی برادری کی جانب دیکھ رہے ہیں، اس موقع پر شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں ہندوستان کے جبری قبضے اور کشمیریوں کی آزادی تک جد وجہد آزادی جاری رکھیں گے
کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی بھی قیمت چکانی پڑی تو کسی بھی طرح کی جانی و مالی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے. آزادی ہماری منزل ہے کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کی جنگ ہے. کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان ادھورا ہے انہوں نے کہا کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہندوستان اپنے جبر سے کبھی بھی دبا نہیں سکتا
کشمیر کی آزادی تک ایک بھی کشمیری چین سے نہیں بیٹھنے والا، کشمیر کا بچہ بچہ کٹ مرے گا مگر آزادی کشمیر سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے پوری قوم آزادی حاصل کرنے کے لیے یک جان ہے، اس موقع پر ایک قرار داد بھی پیش کی گئی
بعد ازاں شرکاء ریلی نے کشمیریوں کی آزادی اور ہندوستان کے خلاف سخت نعرے بازی کی، We want freedom، Go India go back، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گونج اٹھی ،آخر میں ریلیوں کے اختتام پر کشمیر کی آزادی کے لیے دعائیں مانگی گئیں،