بھٹو کی 97ویں سالگرہ،پی وائی او یو اے ای کی پروقار تقریب

بھٹو کی 97ویں سالگرہ،پی وائی او یو اے ای کی پروقار تقریب

کھوئی رٹہ(نمائندہ خصوصی)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام بانی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گی جس کی صدارت پی وائی او یو اے ای کے صدر محمد فاروق بانیاں کی تقریب کی سرپرستی پیپلز پارٹی کے سرگرم اور نظریاتی کارکن شوکت طاہر نے کی

تقریب میں عہدیداران پی وائی او کارکنان پی وائی او نے شرکت کی جن سنئیر نائب صدر حافظ ارشد محمود،عبدالسلام پومبلا،یاسر بشیر،شاہد گجر،پہلوان معروف شاد،یامین کنگل،زبیر کسانہ،وسیم شاد،قاسم،ظہیر گجر،مجیب الرحمن چوہدری،چوہدری راشد اور دیگر شامل ہیں تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عظیم کارناموں پر خراج عقیدت پیش کرتے مقررین نے کہا کہ بھٹو شہید ملک پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا قادیانیوں کو کافر قرار دیا پاکستان کو دنیا میں ایک پر وقار ملک بنایا پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی

کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال لڑنے کا اعلان پاکستان کے مزدور،کسان،طلباء اور پیسے ہوئے طبقات کے لئے بھرپور آواز بلند کی مقررین نے اس بات کا عزم کیا کہ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کام کرتے رہیں گے تقریب کے آخر میں شہید بھٹو کے درجات بلندی،ملکی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کی گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.