انجینئرامیرمقام کا رانا مشہود احمد کے اعزاز میں ظہرانہ

وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے اعزاز میں ظہرانہ،

اسلام آباد(رازق بھٹی)وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے اعزاز میں ظہرانہ، ظہرانے سے ضلع سوات مسلم لیگ ن کے صدر قیموس خان، واجد علی خان اور محمد علی شاہ نے بھی خطاب کیا،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کی جانب سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چئیرپرسن رانا مشہود کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا

تقریب سے خطاب کے دورا وزیر امور کشمیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشت گردی کے خلاف ڈھال بن کر پورے پاکستان کی حفاظت کر رہے ہیں – شانگلہ اور سوات کے عوام نے اپنے ملک میں مہاجربن بن کر پاکستان کا اتارا ہوا جھنڈا دوبارہ لہرایا۔

لہذا یوتھ پروگرام میں خیبر پختون خواہ کو سب سے زیادہ حصہ ملنا چاہیے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے جوانوں کو بیرون ملک اور اندرونی ملک جابز اور ٹریننگز کے مواقع ملنے چاہیے۔

بدقسمتی سے ایک طرف پی ٹی ائی کی حکومت تیسری دفعہ مینڈیٹ ملنے کے باوجود خیبر پختون خواہ کے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہے- یہ جوانوں کو ورغلا کر اپنے مقاصد کے لیے تو استعمال کرتے ہیں مگر ان کی مستقبل کا سوچتا ہی نہیں۔

دہشت گردی خیبرپختونخوا کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اور اس لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔رانا مشہود نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کو یوتھ پروگرام میں امیر مقام کے ڈیمانڈ کے مطابق سب سے زیادہ حصہ ملے گا۔خیبر پختون خواہ کے عوام کی قربانیاں لازوال ہے۔

پاکستان کے لیے خیبر پختون خواہ کے عوام بغیر تنخواہ کے ہمارے سرحدات کے محافظ ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ

جلد وزیراعظم خیبر پختون خواہ کا دورہ کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.