بالائی نیلم: شدید موسمی حالات، حکومتی اقدامات اور انتظامیہ کا عزم
نیلم(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیر قانون، انصاف وپارلیمانی امور آزاد کشمیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گریس ویلی و دیگر علاقوں میں شدید موسمی حالات سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت نے انتظامیہ، عوام علاقہ اور صحافیوں کی جانب سے تجاویز پرعملدرآمد شروع کر دیا گیاہے۔
بالائی نیلم میں سہولیات کی عدم فراہمی پر دوخواتین جاں بحق ہوئیں ہمیں ان کااحساس ہے ریاست ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے احکامات پرانتظامیہ کی موجودگی میں مسائل اور ان کے حل کیلئے سب ڈویژن شاردہ میں عوامی وفود اور آفیسران سے تجاویز لیں۔
بالائی نیلم کا علاقہ جغرافیائی اعتبار سے بالخصوص موسم سرما میں انتہائی مشکل علاقہ ہے جہاں بیش تر حادثات رونما ہوتے آرہے ہیں یہاں کے شہریوں کے مشکل حالات کو کم کرنے کیلئے حتی الامکان کوششیں کر رہے ہیں۔
میڈیا کے جدیددور میں حادثات زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں صحافیوں کو ذمہ داری کے ساتھ علاقے کی ترقی کیلئے اپنا مثبت کرادار ادا کرنا ہو گا۔ شدید موسمی حالات کے دوران آرایچ سی ہلمت، بی ایچ یو جانوئی اورسرگن میں چوبیس گھنٹے ایمرجنسی سروسز فراہم کریں گے۔
اس حوالے سے رضا کار نوجوان ڈاکٹرز کے تعاون سے گریس ویلی کے عوام کو بہترطبی سہولیات فراہم کریں گے۔ شاہراہ نیلم کو بحال رکھنے کیلئے محکمہ شاہرات کو درکار افرادی قوت کیلئے محکمہ جنگلات و دیگر محکمہ جات کے ملازمین پر مشتمل ریسورس پول قائم کر دیا گیا ہے جو ایمرجنسی صورتحال کے دوران شاہراہ نیلم کو بحال رکھنے کیلئے کام کریں گے۔
اسی طرح گریس ویلی کیلئے ایک ایمبولینس اور ایک ڈوزر مشین کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ آرایچ سی ہلمت کے لیے جملہ سٹاف کی منظوری ہوچکی ہے جلد آسامیاں مشتہر ہوکر سٹاف آرایچ سی میں تعینات کر دیا جائے گا۔ شدید موسمی حالات میں فرائض سرانجام دینے والے ینگ ڈاکٹر ز سمیت دیگر سٹاف کو بونس بھی دیاجائیگا۔حکومت بالائی نیلم کے مسائل سے نمنٹنے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر چمبر میں ہمراہ ڈپٹی کمشنر، ایس پی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نیلم ویلی میں شدید موسمی حالات کا سامنا ہے بالخصوص بالائی نیلم میں سخت موسم میں ہونے والے حادثات رونما ہوئے ہیں جن کی اہمیت کا احساس ہے
کیل سے گریس ویلی موسم سرما میں ایک قید خانے کا منظر پیش بن جاتا ہے لیکن ماضی کی نسبت آج بالائی نیلم کے روڈ کافی بہتر ہیں۔ہر دور کی حکومت نے اپنے محدود وسائل میں کچھ نہ کچھ کیا اس سخت ترین حالات میں متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ اپنے وسائل سے بڑھ کر کوششیں کررہے ہیں حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا کا درست استعمال وقت کاتقاضا ہے۔بہترین سفری سہولیات اور صحت تعلیم کی ڈیمانڈ کریں۔گزشہ دنوں بالائی نیلم میں دو خواتین کی اموات ہوئیں ہیں جن گہرا دکھ ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ لواحقین کے ساتھ ہیں حکومت کی جانب سے بالائی نیلم کے لیے جو اقدامات کیے جارہے ہیں
گریس BHU کو RHC کا درجہ دیا گیا ہے 25 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہے گائنا کالوجسٹ کی سہولت بھی مہیا کیجائے گی۔ڈاکٹرز کو بذریعہ ہیلی پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ وہاں کے جملہ BHU چوبیس گھنٹے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا موسم کی شدت کے باعث مریضوں کو کیل یا مظفرآباد شفٹ کرنے لیے بھی ہیلی کی سروس دیں گئے۔
بالائی نیلم کے روڈ پر متعلقہ محکمہ یا ملازمین اپنے فرائض میں کوتاہی برتیں گے تو ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی اپنے جان کو جھونکوں میں ڈال کر روڈکو کھلا رکھیں گئے ان ملازمین کو تنخواہ کے علاؤہ بونس دیا جائے گا