8فروری تعمیر پاکستان بھرپور انداز میں منائیں گے،ن لیگ پیرس
پیرس (بیورو رپورٹ ) اورسیز سطح پر پاکستان مسلم لیگ ن کی تنظمات پارٹی کا ہراول دستہ ہیں ان کو مضبوط اور فعال بنانے کےلئے ہم ہر وقت سرگرم عمل ہیں یہ بات پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری رانا محمود خان نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہی جو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا
رانا محمود نے کہا ہم قائد میاں نواز شریف کا سیاسی میدان میں مٹحرک ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں توقع کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے اور اورسیز سطح پر ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور کوشش کریں گے
سینئر راہنما تصور حسین تارڑ نے کہا کہ اورسیز زیادہ سے زیادہ افرات زر پاکستان بھجوائیں انہوں اجلاس میں موجود تمام عہدیداروں کارکنوں پر زور دیا اپنے عوامی رابطوں کو تیز کریں ہم انشااللہ 8فروری کو پارٹی ہدایت کے مطابق تعمیر پاکستان بھر پور طریقے سے منائیں گے
اس موقع پر ن لیگ یوتھ فرانس کے صدر خان اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ن لیگ یوتھ فرانس پارٹی قائدین کی ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے تنظم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اگلی صفوں میں موجود ہوں گے اور یوتھ ہر میدان میں اہم کردار سرانجام دے گی