بھمبر،محکمہ اینٹی کرپشن کےزیراہتمام کھلی کچہری،کرنل(ر)وقار نور نے شکایات سنیں
بھمبر(کشمیر ایکسپریس نیوز)موسٹ سینیروزیر/وزیرداخلہ آزادکشمیر کرنل(ر)وقاراحمدنورنے محکمہ اینٹی کرپشن کےزیراہتمام کھلی کچہری میں سائلین سے براہ راست شکایات سنی،فوری بطور پرریلیف کے حوالے سے احکامات دیئے۔
اس دوران گفتگو میں انہوں نے کہاکہو زیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انور الحق کی قیادت میں ریاست بھر میں عوام کو ہر شعبہ میں ریلیف دینا اولین ترجیح ہے کرپشن کرنےوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔تمام محکمہ جات فرائض منصبی احسن انداز میں سر انجام دیں کس بھی محکمہ میں رشوت لینا والا اہلکار یا افسر الزام ثابت ہونے پر نوکری میں نہیں رہے گا،
ڈی جی اینٹی کرپشن بدر منیر،ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشدمحمودجرال،ایس ایس پی چوہدری محمدامین،ڈی ایچ او ڈاکٹرارم بتول نے ضلعی افسران کے ہمراہ بریفنگ دی۔
بھمبر میں محکمہ اینٹی کرپشن کے زیراہتمام کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے موسٹ سینیئر وزیر/وزیرداخلہ کرنل وقار احمدنورنے کہا کہ افسران و ذمہ داران نوٹ کر لیں کسی بھی سائل کی فائل کو التوا میں نہ رکھا جائے دانستہ طور پرفائیل التوا میں رکھنے والے اہلکار یا افسر کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی ہوگی تمام کیسز کی فائلز ایک ماہ میں یکسو کر کے رپورٹ دیں
کیسز میں التوا تاخیر کے ذمہ داران پر سخت برہمی کرتے ہوئے موسٹ سینیئر وزیر نے کہا کہ کوتاہی برداشت نہیں سائلین کو بہتر رہنمائی کریں جس محکمے کا کام ہے اس محکمہ سے متعلق سائلین کو بھرپور تعاون کریں ۔
درخواستوں کی سکروٹنی کریں جس محکمے سے متعلق درخواست ہو وہاں دی جائے ڈی جی اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ تحریری طور پر آگاہ کریں کہ سائلین کا فیصلہ کتنے دن میں ڈسپوز ہوگا اس کے علاوہ یہ بھی فوری فیصلہ کریں کہ کیس جس محکمہ سے متلعق ہو،اس حوالے سے سائلین کو فوری ریلیف دیں۔
سائلین اس بات پر اطمینان رکھیں کہ اگر کسی آفیسر نے غلط فیصلہ کیا ہے تو اس کے خلاف اپیل کے لیے اعلی اتھارٹیز موجود ہیں سائلین کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا عوام کی بلا تفریق خدمت کریں گے سائل یا ووٹر کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو اگر وہ حق پر ہے تو اس کی درخواست پر فوری عمل درامد ہوگا۔