وزیر بحالیات جاویدبڈھانوی کاریاض ایئرپورٹ پرشانداراستقبال

وزیر بحالیات حاجی جاوید اقبال بڈھانوی کا ریاض ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

 

ریاض (الیاس رحیم)  وزیر بحالیات حاجی جاوید اقبال بڈھانوی کے مدینہ منورہ سے ریاض پہنچنے پر نکیال کے کارکنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ریاض ایئرپورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے پھولوں کے ہار پہنائے اور پرتپاک محبت کا اظہار کیا۔

استقبال کرنے والوں میں چیئرمین پاک میڈیا فورم الیاس رحیم، حاجی عبد الرحمن، عبد الرحیم، اعجاز رحیم، صفیر حیدر، شکیل کٹھانہ، حافظ جمیل صاحب،عابد لطیف محبوب صاحب اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔

 

اس موقع پر حاجی جاوید اقبال بڈھانوی نے کارکنوں کی محبت اور جذبے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اپنے مشن کو پوری لگن اور دیانت داری کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

 

مزید گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنان ہی کسی بھی جماعت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں، اور انہی کی محنت و محبت سے ترقی اور بہتری کا سفر ممکن ہے۔

شرکاء نے وزیر بحالیات سے نکیال کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر حاجی جاوید اقبال بڈھانوی نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ نکیال کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

کارکنوں نے اپنے قائد سے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.