یوم شہداء کشمیر کے موقع پربھمبر ہاتھی گیبٹ پرریلی کا انعقاد
بھمبر،سماہنی برنالہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)یوم شہداء کشمیر کے موقع پربھمبر ہاتھی گیٹ پرایک ریلی نکالی گئی، بینرزاٹھا کر شہداء کی عظمت و مرتبے کو سلام پیش کیا گیا ۔
بھمبرضلعی ہیڈکوارٹرمیں یوم شہداءکشمیر کی مناسبت سے تحصیلدارقیصرمحمودشمس،صدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی،حضرت مولاناسیف الرحمان کشمیری،علماء کرام طلبا،سول سوسائٹی و دیگر شہداء کو سلام عقیدت پیش کررہے ہیں
مقبول بٹ شہید،برہان وانی افضل گرو سمیت دیگر ہزاروں شہداء کی درجات بلندی کی دعا کی گئی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی دعا کی گئی۔اسی طرح سماہنی کے علاوہ برنالہ کے مختلف مقامات اور جملہ تعلیمی ادارہ جات میں بھی یوم شہداءکشمیربھرپور احترام و عقیدت سے منایاگیا