باغ،بلندوبالاپہاڑوں پربرفباری،میدانی علاقوں میں ہلکی بارش

باغ،بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری، میدانی علاقوں میں ہلکی بارش، پانی کی قلت برقرار

باغ(کشمیر ایکسپریس نیوز) آ زاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں تولی پیر، لسڈنہ، ڈنہ، سنکھ پہاڑ اور گنگا چوٹی پر آج برفباری کا خوبصورت منظر دیکھنے کو ملا، جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ طویل خشک سالی کے بعد برفباری نے مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔

 

تاہم، پانی کی شدید قلت اب بھی برقرار ہے، کیونکہ ندی نالے اور قدرتی چشمے خشک ہو چکے ہیں۔ خشک سالی کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے باعث مقامی افراد شدید پریشانی کا شکار تھے۔

 

ماہرین کے مطابق حالیہ برفباری اور بارش پانی کے بحران میں کچھ حد تک بہتری لا سکتی ہے، مگر اگر مزید بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال بدستور سنگین رہنے کا خدشہ ہے۔ مقامی افراد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے بحران کے مستقل حل کے لیے اقدامات کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.