کروٹ ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنےکے حوالے سے اجلاس

کروٹ ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنےکے حوالے سے اجلاس

کوٹلی(کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ ناصر رفیق کی زیر صدارت کروٹ ڈیم متاثرین کے مسائل حل کرنے، جاری منصوبہ جات پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،

اجلاس میںڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب، ایکسئن شاہرات اشتیاق مغل،اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ احمد سبحانی ،کروٹ ڈیم انتظامیہ سمیت متاثرین ڈیم کے نمائندہ وفد نے شرکت کی کروٹ ڈیم کے متاثرین نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ میجر ناصر رفیق کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں متاثر ین کروٹ ڈیم کے مسائل قانون کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ریٹائرڈ میجر ناصر رفیق نے کہا کہ کروٹ ڈیم انتظامیہ متاثرین کے مسائل کے حل کے اور ان کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مزید عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم نے ملک کی خوشحالی اور روشن مستقبل کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ متاثرین کروٹ ڈیم کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ کی دیکھتے ہیں کروٹ ڈیم کے متاثرین کے جائز مطالبات پر فوری طور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ ناصر رفیق نے ڈیم انتظامیہ کو لوگوں کی توقعات کے مطابق متاثرین کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے پولی ٹیکنیکل کالج کی اپروچ روڈ، بانڈری وال،واٹر سپلائی,سڑکات سمیت دیگر کاموں کے بروقت تکمیل کے لیے پہلے سے قائم کمیٹی کو وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Comments are closed.