لسڈنہ،برف میں پھنسی مسافر کوچ بحفاظت نکال لی گئی ٹریفک بحال،کامیاب ریسکیو آپریشن پر عوام کا خراج تحسین
باغ (افتاب راٹھور)باغ کے سیاحتی مقام لسڈنہ میں تولی پیر کراس کے قریب برفباری کے باعث آج صبح 3 بجے ایک مسافر کوچ پھنس گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایکسین شاہرات باغ ذیشان حمید بٹ اور ایس ڈی او شاہرات سردار واجد عباسی کی ہدایت و نگرانی میں فوری کارروائی کی گئی۔
شاہرات ڈویژن باغ کے ٹیکنیکل عملے کے ہمراہ ایک ہیوی ڈوزر باغ سے لسڈنہ روانہ کیا گیا، جس نے برف میں پھنسی کوچ کو بحفاظت نکال کر حویلی کی طرف روانہ کر دیا۔ اس کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد لسڈنہ روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، جس سے علاقے میں آمد و رفت معمول پر آ گئی ہے۔