ایکسپریس ہائی وے پرافسوسناک حادثہ،بس کی ٹکرسے خاتون جاں بحق
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) اسلام آباد کے فیض آباد برج کے قریب ایکسپریس ہائی وے پر افسوسناک حادثہ پیش آیا
جہاں ایک تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون بس کے ٹائر کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ان کا خاوند معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں ملوث بس نجی یونیورسٹی کی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والی خاتون راولپنڈی کی رہائشی بتائی جا رہی ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور بس کی تلاش جاری ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments are closed.