راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پراجیکٹس میجر جنرل شاہد نذیر (ریٹائرڈ) نے کہا ہے کہ زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے معیاری بیجوں کی پیداوار اور فراہمی کے لئے بیج کے شعبے میں چیلنجوں سے نمٹنے کی ہر ممکن اقدامات کی ضرورت ہے اور سائنسدانوں اور نجی بیج کمپنیوں کے درمیان تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ مارکیٹنگ کے اقدامات کو بھی فروغ دیا جانا چاہئے
ان خیالات کااظہار انھوں نے پیر مہر علی شا ہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے معیاری بیجوں کے شعبے کو ترقی دینے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر بارانی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر قمر الزمان، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابقہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان، اور نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹرآصف علی خان نے بھی خطاب کیا تقریب میں سرکاری اور نجی شعبے کے قومی اور بین الاقوامی ماہرین زراعت نے بھی شرکت کی