ایم کیوایم پاکستان اپرپنجاب، راولپنڈی سٹی کی تنظیم سازی

ایم کیو ایم پاکستان اپر پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹی کی تنظیم سازی، ڈاکٹر رازق بھٹی کی زیر نگرانی 13 رکنی عہدیداران کا اعلان

 

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان اپر پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹی کی تنظیم سازی کی تقریب کا انعقاد، راولپنڈی سٹی کے 13 رکنی اراکین پر مبنی عہدیداران کا اعلان

سردار ریاست علی نومنتخب سٹی صدر، جبکہ سیکرٹری جنرل محمد بشارت و دیگر منتخب کمیٹی ممبران کی شمولیت، تقریب میں چیف آرگنائزر ضلع راولپنڈی و ڈپٹی ترجمان / سیکرٹری اطلاعات اپر پنجاب ڈاکٹر رازق بھٹی، سینئیر نائب صدر اپر پنجاب چوہدری شہزاد آصف، نائب صدر اپر پنجاب ندیم منصور، صوابائی رابطہ کمیٹی کے ممبر حاجی عتیق عباسی،صدر راولپنڈی راجہ کامران و دیگر کی شرکت و خطاب

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم کیو ایم اپر پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی سٹی کی تنظیم سازی کی تقریب کا انعقاد کیا، تقریب میں راولپنڈی سٹی کی 13 رکنی کمیٹی و تنظیم کا اعلان کیا

جن میں نومنتخب صدر سردار ریاست علی، محمد بشارت جنرل سیکرٹری، خزانچی/ فنانس سیکرٹری افتخار احمد، سینئر نائب صدر یسین خان، عمار گل نائب صدر، شبیر عباسی جوائنٹ سیکرٹری، عمار طارق سیکرٹری اطلاعات، محمد شفیق، شیر زمان، تصور خان، راجہ رضوان، شیریار افتخار، عثمان بشارت، ممبران کمیٹی شامل ہیں

اپر پنجاب کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ کی شروعات پر ملک پاکستان میں خیر و برکت پارٹی کی ترقی کے لئے دعا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.