سات سال بعدمقبوضہ جموں وکشمیراسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع عمر عبداللہ 7 مارچ کوسال 2025-26 کا بجٹ پیش کریں گے
جموں(کشمیر ایکسپریس نیوز) سات سال بعد مقبوضہ جموں وکشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہو گیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ 7 مارچ 2025 کو جموں و کشمیر کا سال 2025-26 کا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔40 دنوں پر محیط اس بجٹ اجلاس کی کل 22 نشستیں ہوں گی۔
یہ جموں و کشمیر کے قانون ساز اسمبلی کا دوسرا اجلاس ہوگا۔دو دن پرائیویٹ ممبرز کی قراردادوں کے لیے اور ایک دن پرائیویٹ ممبرز کے بلز کے لیے مختص کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں سات سال کے طویل وقفے کے بعد قانون ساز اسمبلی کا پہلا بجٹ اجلاس ہو رہا ہے۔
جموں و کشمیر کا آخری بجٹ اجلاس 2018 میں ہوا تھا جب پی ڈی پی-بی جے پی مخلوط حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ حسیب درابو نے جنوری میں بجٹ پیش کیا تھا۔