وادی لیپہ میں شدید برفباری،ریشیاں،لیپہ روڈ بند
لیپہ (کشمیر ایکسپریس نیوز)وادی لیپہ اور گردونواح میں گزشتہ رات سے جاری شدید برفباری کے باعث ریشیاں،لیپہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
ریشیاں میں ایک فٹ، شیر گلی پاس پر دو فٹ، نوکوٹ میں ایک فٹ، لیپہ میں آٹھ انچ اور موجی میں چھ انچ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ شاہرات کے مطابق مسلسل برفباری اور برفانی تودے گرنے سے راستے بند ہیں اور فوری بحالی ممکن نہیں۔
موسم بہتر ہوتے ہی سڑک کھولنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انتظامیہ کی بار بار وارننگ کے باوجود 5 گاڑیاں موجی سے ریشیاں کی طرف روانہ ہوئیں، جو برف میں پھنس گئیں۔ تمام 20 مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
تاہم گاڑیاں وہیں چھوڑ دی گئی ہیں۔محکمہ شاہرات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔