مظفر آباد اور گردونواح میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
مظفر آباد اور گردونواح میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)برفباری اور بارش،دارلحکومت مظفر آباد اور گردونواح میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری،رابط سڑکیں متاثر، بجلی کا نظام درہم برہم، عوام کو مشکلات کا سامنا سکولوں سمیت سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم
بلند پہاڑی علاقوں میں ملازمین برفباری کے باعث اداروں میں پہنچنے سے قاصر, ریاستی دارالحکومت سمیت گردونواح میں گزشتہ بارہ گھنٹوں سے بلند پہاڑی علاقوں سمیت نشیبی علاقوں میں برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قریبی پہاڑوں پر کئی فٹ برفباری ہو چکی ہے
مظفرآباد ڈویژن کے تمام سیاحتی مقامات چکار سدھن گلی،لیپہ، نیلم اور پیر چناسی سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے جبکہ پیر کے روز بھی وقفے وقفے سے برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا برفباری اور بارشوں سے بین الاضلاعی شاہرات سمیت لنک روڈ بری طرح متاثر ہو کر رہ گئی ہیں
کئی مقامات پر پتھر مٹی کے تودے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے تاہم محکمہ شاہرات کا عملہ روڈز بحالی میں مصروف ہے اُدھر برفباری سے پہاڑی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے
بجلی بندش سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ایندھن کی کمی کے باعث عوام کو مشکلات پیش آ رہی ہیں بارش برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہونے سے سرکاری ملازمین کی حاضری معمول سے کم رہی جبکہ سکولوں میں بچوں کی بڑی تعداد بھی نہیں پہیچ سکی محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ آج ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ آگلے تین روز موسم خوش گوار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے